عاشقانِ نبیؐ بلاتے ہیں
آؤ کشمیر ڈے مناتے ہیں
جشن ہے جنکی یہ ولادت کا
کام ہے اُنکی ہی نبوّت کا
دہر سے ظلم کو مٹاتے ہیں
عاشقانِ نبیؐ بلاتے ہیں
آؤ کشمیر ڈے مناتے ہیں
مصطفٰےؐ جان ہیں دو عالم کی
وہ دَوا ہیں ہمارے ہر غم کی
دل اُنہی سے سکون پاتے ہیں
عاشقانِ نبیؐ بلاتے ہیں
آؤ کشمیر ڈے مناتے ہیں
خاکِ کشمیر پر جو مرتے ہیں
وہ بھی دم مصطفٰےؐ کا بھرتے ہیں
نعرہ تکبیر کا لگاتے ہیں
عاشقانِ نبیؐ بلاتے ہیں
آؤ کشمیر ڈے مناتے ہیں
صرف چھٹی مناکے کیا ہوگا
چند نعرے لگاکے کیا ہوگا
آؤ باطل کے منہ کو آتے ہیں
عاشقانِ نبیؐ بلاتے ہیں
آؤ کشمیر ڈے مناتے ہیں
ظلم کرنا بھی ، ظلم سہنا بھی
دیکھنا ظلم ، کچھ نہ کہنا بھی
سب کے سب ظلم ہی میں آتے ہیں
عاشقانِ نبیؐ بلاتے ہیں
آؤ کشمیر ڈے مناتے ہیں
صرف کشمیر ہی نہیں تنہا
ظلم دنیا میں ہر سُو ہے برپا
آؤ انسانیت بچاتے ہیں
عاشقانِ نبیؐ بلاتے ہیں
آؤ کشمیر ڈے مناتے ہیں
آؤ طاغوتی قوّتوں سے لڑیں
آؤ اُن ریت کے بتوں سے لڑیں
ظلم صفدؔ ر جو ہم پہ ڈھاتے ہیں
عاشقانِ نبیؐ بلاتے ہیں
آؤ کشمیر ڈے مناتے ہیں
شاعری: صفدر علی صفدر
تصاویر: Reuters/AFP
سِتم شَعَار سے تُجھ کو چھُڑائيں گے اِک دن
ميرے وطن تيری جنّت ميں آئيں گے اِک دن
ميرے وطن ۔ ميرے وطن ۔ ميرے وطن
ہم کيا چاہتے ہيں ؟ آزادی آزادی آزادی
‘۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
رنگ لائے گا شہيدوں کا لہو اور ظُلم کی تلوار ٹوٹے گی
جموں کشمير ہو کر رہے گا آزاد اِن شاء اللہ اِن شاء اللہ
we want kashmir free from India