ہے ہزاروں رات سے افضل یہ رات
(ہے نزول رحمت پروردگار ! )
اس مبارک رات جبرائیل امین ، عرش سے ہوتے ہیں نازل خاک پر
( اپنے پیچھے لیکر نورانی ہجوم )
مانگنے والوںپر پو پھٹنے تلک، بانٹتے رہتے ہیں رحمت بے حساب
اس شب اقدس میں ہوتی ہیں دعائیں مستجاب !
آتش دوزخ سے ملتی ہے نجات !
حضرت عباس نے پوچھا رسول پاک سے ،
کیا کوئی ایسا بھی ہے جس کی نہیں ہوگی نجات ؟
آپ نے دکھ سے یہ فر مایا کہ ہاں میری امت میں ہیں ایسے چار لوگ
ایک شرابی، ایک حاسد ، وہ جو نہ رکھے صلہ رحمی کا پاس ِ
اور جو توڑے تعلق جیتے جی ماں باپ سے ۔۔۔
شمیم فاطمہ
فیس بک تبصرے