اجتماعِ عام 2014ء

ijtima-e-aamجماعت اسلا می ایک اصولی و نظریا تی تحریک ہے
جو قرآن و سنت کی با لا دستی ، تقوی ، علم اور خدمت کا پیغام لے کر اٹھی ہے۔
جماعت اسلامی وہ تعمیری انقلاب کی علامت ہے جو ایما نداری ، اہلیت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ فرقہ، مسلک اور قومیتوں کے تمام تعصبات سے بالاتر ہے، اور اپنے مشن، قرا ٓن کے نور اور انبیا ء کرا م کے پیغام کو عام کرکے حکو مت الہیہ کے قیا م کے لیے تعلق الی اللہ سے لو گوں کو جوڑنے میں سر گرم عمل ہے۔

کل پاکستان اجتما ع عام کا انعقاد جماعت اسلامی کی دیرینہ روایت رہی ہے اور ان اجتما عات کے انعقاد کا اصل مقصد ایما ن کی تذکیر و تجدید، اور اللہ سے کیے عہد کی پاسداری ہے۔ اس کے علا وہ ان اجتما عات سے قرب الہی کے ساتھ ساتھ جما عتی زندگی بھی مستحکم ہوتی ہے، قوت و کا رکردگی میں اضافہ ہو نے کے ساتھ کارکنا ن متحرک، اور د اخلی و خارجی جمود سے با ہر آکر نئے ولولوں، تازہ جذبوں، اور موئثر و کامیاب پلاننگ سے اپنے قدموں کو خیر کے پھیلاؤ اور شر کی روک تھا م میںدوڑا نے کے لیے مصروف ہو جا تے ہیں۔

بانی جما عت سید ابو الاعلی مودودی جما عت کی دعوت سے روشنا س کرواتے ہو ئے اور کل پاکستان اجتماع عام کی اہمیت و افا دیت سے آگاہ کرتے ہو ئے فر ماتے ہیں کہ:

اربوں کو ہمارے پیغام سے واقف ہونا چاہیے، کڑوڑوں کو کم از کم اس حد تک متاثر ہونا چاہیے کہ اس چیز کو حق مان لیں جسے ہم لے کر اٹھ رہے ہیں۔ لاکھوں انسانوں کو ہماری پشت پر اخلاقی تائید کے لیے آما دہ ہونا چاہیے اور ایک کثیر تعداد ایسے سرفروشوں کی تیار ہو جو بلند ترین اخلاق کے حامل ہوں اور اس مقصد کے لیے کوئی بھی خطرہ یا مصیبت برداشت کرسکیں۔ (مولا نا مودودی )۔

جما عت اسلا می ایک دینی و تحریکی جماعت ہے جس کے اجتماعا ت کا مقصد افراد کو منظم کر کے اجتماعی جد و جہد کر کے دین الہی کی سر بلندی اور ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ اور اللہ کی حاکمیت کے قیام کی کوشش ہے اور دیا نت دار و بے داغ کردار کے حامل رضا ئے الہی کے جذبے سے سر شار افراد کو آگے لانا ہے۔ نیز تربیتی و قر آنی کلا س کے ذریعے دین کے پیغام کو عام کر کے تعلق با للہ کے ذریعے معا شرے کی صالح بنیا دو ں پر تعمیر ہے۔

جما عت اسلا می کا منشور خلا فت راشدہ کا ممکنہ حد تک نمونہ کی طرز حکومت الہیہ کا قیام اور نظام عدل کی عملی تصویر، اور اتحاد بین المسلمین ہے، نیز ہر شہری کی بنیادی ضروریات کی فرا ہمی قوم اور اس کے وسائل کی حفاظت اور امانت و دیانت کے ذریعے حصول روزگا ر، حصول تعلیم کی آبیاری ہے۔ غرض جماعت اسلا می ایک ایسی سیاسی، اصولی، دینی جماعت ہے جس نے اپنی تشکیل کے پہلے دن سے اپنا تحریری دستور مرتب کیا اور ہمیشہ اس دستور کی پاسداری کی۔ اس کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط و مرتب ہے اور اپنے تما م امور، تنظیم، نصب العین، طریقہ کار میں اپنے دستور کے تابع ہے۔

اقامت دین اور اسلامی نظام کا نفاذ جماعت کا بنیادی حدف ہے اور اسی مقصد کے لیے موجودہ اجتماع میں ان الحکم الا للہ اور اسلا می پاکستان، خوشحال پا کستان کو کل پاکستان اجتماع عام کا تھیم (theme) قرار دیا گیا ہے۔

چونکہ جماعت کی دعوت انفرادی نہیں بلکہ پورے خاندان کی شمولیت کے تحت ہوتی ہے اور قرآن بھی کہتا ہے کہ اپنے اہل خانہ کو جہنم سے بچاؤ۔  اس اجتماع کی دعوت کے ذریعے خاندان کو جو ر کر انسانیت کو فلاح و نجات کی راہ دیکھا ئی جائے گی، لوگوں کو بندگی رب اور پیروی رسولﷺ کی جانب دعوت دی جا ئے گی، نیز یہ اجتماع ان شاء اللہ جماعت کی دعوت کو سمجھنے، اس کے پیغام اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے پروگرام اور لائحہ عمل کو جاننے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

آئیے! 21 ,22 , 23 , نومبر کو مینا ر پاکستا ن لا ہو ر میں ہو نے والے اجتما ع عام میں اپنے گھر والوں کے ساتھ بھر پور شرکت کریں۔

فیس بک تبصرے

Leave a Reply