سال نو (1435ھ) مبارک

Graphic1اسلامی کیلنڈر کے 1434 برسوں میں جہاں طائف کے بازار اور شعبِ ابی طالب کی گھاٹیاں ہیں ، وہیں بدر و احد کے معرکے بھی ہیں اور حدیبیہ کی صلح و مکہ کی فتح بھی غرناطہ کا سقوط اور ڈھاکہ کے رستے زخم بھی ہیں تو اعلائے کلمۃ اللہ کی تحریکوں کا عروج بھی، دشمنوں کی سازشوں کے جال بھی ہیں تو اپنوں کی باہمی چپقلش سے کھنڈرات میں تبدیل ہوتی آبادیاں بھی، کہیں عرب بہار کے خوشگوار جھونکے ہیں تو کہیں میدان الرابعہ میں بہنے والا معصوم لہو کہیں مایوسی کے گہرے بادل ہیں تو کہیں امید وبیم کی رم جھم بارش۔۔۔

 

لیکن

 

عروج وزوال کی اسی داستان کا نام زندگی ہے
آئیے رب کے حضور دعاؤں کیلئے اپنے ہاتھوں کو بلند کیجئے
اے ہمارے رب 1435ھ کو امّت مسلمہ کیلئے عروج ،اقتدار اور خوشحالی کا سال بنا دے آمین۔

 

آپ سب کو قلم کارواں کی ٹیم کی جانب سے نیا اسلامی سال مبارک!

فیس بک تبصرے

Leave a Reply