سوال : آج کل عام طور پر لوگ پاکستان کے مستقبل کے بارے میں مایوس ہیں کہ پاکستان کا مستقبل تاریک ہے، یہ خیال عام ہے کہ آئندہ چند سال بعد پاکستان صفحہٴ ہستی پر نہ رہے گا۔۔۔ اس صورت میں آئندہ تحریک اسلامی کا لائحہ عمل کیا ہوگا اور نوجوانوں کی ذمّہ داریاں کیا ہونی چاہئیں؟
جواب : یہ احساس جو لوگوں میں اب پیدا ہوا ہے کہ ملک کا مستقبل تاریک ہے، 25 سال سے پیدا کیا جا رہا تھا۔۔۔ لوگ پھر بھی مایوس نہیں ہوئے تھے۔۔۔ آخر نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ایک ایک بچّہ اس ملک کے مستقبل کے تاریک ہونے کے بارے میں شُبہ کا اظہار کرنے لگا۔۔۔ ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا سامان برسوں سے کیا جا رہا تھا۔۔۔ جب ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تب لوگوں کو احساس ہوا۔۔۔ حالانکہ دیکھنے والے دیکھ رہے تھے کہ ٹکڑے کرنے کا سامان ہورہا ہے اور یہ ملک کسی نہ کسی وقت ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔۔۔
اب سوال یہ ہے کہ اس ملک کا مستقبل کیا ہے؟؟؟
یہ ایک سوال ہے کہ اس کا جواب یا تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے یا اس کا جواب دینے کی جراٴت کوئی نجومی کر سکتا ہے۔۔۔
میرا کام مستقبل کے فیصلے کرنا نہیں۔۔۔
مستقبل کے بارے میں میرا کام آپ سے یہ کہنا ہے کہ اس بات پر ڈٹ جائیں کہ اس ملک کے مستقبل کو تاریک کرنے کی جو کوشش کی جائے گی، اُس کے مقابلے میں آپ جان لڑا دیں گے لیکن کسی کو یہ کام نہیں کرنے دیں گے۔۔۔
( سیّد ابوالاعلیٰ مودودی رح، 27 جنوری 1973، تربیتی کیمپ برائے ناظمین، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ) بشکریہ: صفحہ افکار مودودی
Pakistan ka future bht acha hoga aur ye mulk bht jald taraqi ki rah per gamzan hoga.