کراچی میں اے این پی سندھ کے رہنما شاہی سید کی رہائش گا پر منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھگوڑا اور کرمنل قرار دیدیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آفاق احمد کو مہاجروں کا حقیقی لیڈر قرار دیدیا۔ انہوںنے اس خطاب کے دوران کئی دیگر باتیں بھی کہیں ۔ ان کا یہ خطاب اور طرز خطابات کسی بھی طور پر قابل تعریف نہیں قرار دیا جاسکتا اور انہوںنے انتہائی غیر پارلیمانی انداز میں یہ خطاب کیا
ان کے اس خطاب کے رد عمل میں ایم کیو ایم نے بھی جوابی بیان دیا اور فیصل سبز واری نے کہا کہ ” ذولفقار مرزا کے لیڈر پاکستان توڑنے کی ساز ش میں شریک تھے،سارا پاکستان جانتا ہے کہ ٹین پرسنٹ کون تھا اور اگر یہی روش جاری رہی تو ہم پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کی بدعنوانیوں کا کچا چٹھا کھول دیں گے۔جس کے لیڈر پر عالمی عدالتوں پر مقدمات قائم ہوں پھر تو وہ عالمی کرمنل ہوا ،جنہوںنے طیارے ہائی جیک کیے ہوں،جنہوںنے اپنی زبان سے پاکستان توڑنے کی بات کی ہو اس سے بڑی کم بختی کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ زبان نہیں رکی تو پھر سارے راز،سارے راز سارےکچے چٹھےباہر آجائیں گے،ان کی امارت کے ان کی بد عنوانیوں کےان کی بڑھتی ہوئی سازشوں کے۔ فیصل سبز واری نے اپنے بیان میں بار بار ایک بات کہی کہ “اگر کوئی میرے قائد کے حوالے سے بات کرے گا تو اس کو جواب دیا جائے“ کم و بیش یہی بات چند ماہ قبل مصطفیٰ کمال صاحب نے بھی ایک ٹی وی ٹاک شو میں مسلم لیگ ن کے ایک مقامی رہنما کی بات کے جواب میں کہی کہ ” میرے قائد کی شان میں اگر کوئی گستاخی کرے تو اس کو جواب دیا جائے گا“
یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان و رہنما اپنے لیڈر سے اتنی محبت کرتے ہیں ۔ لیکن کیا ایم کیو ایم کے ان سارے کارکنوں اور رہنماﺅں کے نزدیک الطاف حسین کا مرتبہ اور عزت نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس سے بھی زیادہ ہے۔ (نعوذ باللہ ثمہ نعوذ باللہ ) میری یہ بات شائد بہت سے لوگوں کو بری لگی ہوگی کہ میں یہ کیا بات کہہ دی ہے لیکن میرے دوستوں تھوڑا سا غور کیجئے اور سوچئے گا۔
کم و بیش آٹھ سال قبل ڈنمارک کے ایک گستاخ اخبار نے نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ناپاک جسارت کی اور حضور پاک ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کئے،ان خاکوں کے شائع ہوتے ہی سارے عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور پوری دنیا میں اس مذموم حرکت کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔ پاکستان میں اس حوالے سے مظاہرے کئے جاتے رہے اور اس میں تمام ہی مذہبی جماعتوں نے مشترکہ اور انفرادی طور پر جلسے ،جلوس،ریلیاں ،مظاہرے کئے گئے۔ لیکن ایم کیو ایم نے اس پر چپ سادھ رکھی تھی۔ نہ صرف یہ کہ چپ سادھ رکھی تھی بلکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اس حوالے سے احتجاج کرنے والی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے رہے اور ان کو روادی،صبر،برداشت تحمل کا درس دیتے رہے ۔
لیکن اپنی ذات کے حوالے سے انہوں نے تمام روادری،صبر و تحمل کو ایک جانب رکھ دیا۔ایم کیو ایم کے وہ کارکنان جو توہین رسالتﷺ اور توہین قرآن کے معاملے پر بالکل خاموش بیٹھے رہے وہ اپنے قائد کے بارے میں ذوالفقار مرزا کے نازیبا ریمارکس پر سڑکوں پر آگئے۔آٹھ سالوں متعدد بار یہودی و عیسائی انتہا پسندوں کی جانب سے توہین قرآن و توہین رسالت کی گئی ،ناموس رسالت ﷺ پر حملے کئے گئے لیکن ایم کیو ایم نے کبھی اس کا نوٹس نہیں لیا لیکن اپنے نام نہاد قائد کے بارے میں ذرا سی بات سنتے ہیں آپے سے باہر ہوگئے ایک دن کے احتجاج میں درجن بھر سے زائدلوگوں کو مارا گیا،چالیس سے زائد گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو جلایا گیا،صوبے بھر میں کاروبار زندگی معطل رہا۔یہ سب کس کے لئے؟ ایک سیاسی لیڈر کے لئے ایم کیو ایم کے قائدین کہتے ہیں کہ ”الطاف بھائی کروڑوں لوگوں کے لیڈر ہیں،“ میرا ان سے سوال ہے کہ کیا نبی مہربان ﷺ اربوں لوگوں کے محبوب نہیں ہیں؟ اور کیا وہ تمہارے بھی محبوب نہیں ہیں؟ اگر واقعی نبی مہربان ﷺ سے محبت ہوتی تو کم از کم کوئی ایک ریلی ،ایک مظاہرہ تو کیا جاتا لیکن دراصل اس غیر اعلانیہ ہڑتال، پرتشدد احتجاج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ایم کیو ایم کا تعلق کس گروہ سے ہے۔
کیا اب بھی لوگوں کی آنکھیں نہیں کھلیں گی۔
MQM is a secular and linguastic party, why do you expect that they would protest for Toheen Risalat. They have nothing to do with this,
جی کاشف نصیر بھائی ایم کیو ایم ایک سیکولر جماعت ہے اس کا کیا کرنا ایسے کاموں سے
یہ سارے کام تو آپ لوگوں نے کرنے ہیں اور بڑا نام روشن کیا آپ نے توہین رسالت کے جواب میں اسلام کا شرم آتی تو توہین رسالت پر امت توہین رسالت کرنے والے ممالک سے لوٹ کر اپنے ملک واپس آجاتے مگر کیا کریں توہین رسالت ہوتے دیکھتے بھی رہے اور انگریزوں اور غیروں کے جھوٹے برتن اب بھی چاٹ کر وہیں رہنے پر مجبور ہیں غیرت مند وگرنہ ایم کیو ایم والے تو بے چارے ٹھرے سیکولر تو بھائی غیر سیکولروں کی غیرت کو کیا ہوا ریلیاں اور دھرنے دینے سے توہین رسالت کرنے والوں کا کیا کیا۔
توہین رسالت کرنے والے کی سزا موت ہے بے شک ہے اور سیکولروں کی سمجھ میں کیا ائے گی اپ جیسے سمجھداروں کو تو پتا ہے توہین رسالت کرنے والے مجرم ہیں تو بھائی آپ کی دینی حمیت اور غیرت نے آپ کو کس حد تک آمادہ کیا کہ توہین رسالت کرنے والے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے یا پھر ایم کیو ایم جیسے سیکولروں کی مزمت اور دھرنے اور ریلیاں نکال کر توہین رسالت کا انتقام لے لیا آپ نے کسی سے ؟
یہی سوال جماعتی حضرت سلیم شیخ صاحب بھی ہے
اس جماعمت کو پورا پاکستان جانتا ہے اور کوئی بھی اچھے لفظوں سے یاد نہیں کرتا. دہشت گردوں کو یہ سوٹیڈ بوٹیڈ جماعت اتنی بدنام ہوچکی ہے کہ ہمارے شہر میں خود مہاجرلوگوں نے اس پر . . . کی ہوئی ہے.
یہ امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں یہ کیا نبی پاک صلی اللہ وسلم کی توہین کو جانیں گے.
جب کوئی چال کامیاب نہ ہو تو دین کو بیچ میں لے آؤ!
لگتا ہے پاکستان میں کوئی مسئلہ باقی ہی نہیں بچا ہے سوائے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے،
اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایم کیوایم والوں کے علاوہ اس ملک میں سب فرشتے بستے ہیں،کسی آنکھوں اورعقل کےاندھوں کو نہ پنجاب میں پھیلے جوئے منشیات اور فحاشی کے اڈے نظر آتے ہیں،نہ فیصل آباد میں منشیات کا کاروبار چلاتے پولس اہلکار نظرآتے ہیں نہ پشاور اور سرحد میں منشیات اور اسلحہ کا پھیلا ہواکاروبار دکھائی دیتا ہے،
اور دلچسپ بات یہ ہے ان تنقید کرنے والوں کا تعلق ان ہی دو صوبوں سے ہے!!!!!
شازل پورا پاکستان نہیں بس چند جھوٹے اور قبضہ گروپ والے جن کی اپنی کوئی اخلاقیات نہیں وہی ایسا سمجھتے ہیں!!!!!
🙂
عبداللہ،
کیا آپکے یہاں سنجیدہ بات کرنا منع ہے؟ اس مضمون میں ایم کیو ایم کے پرتشدد احتجاج پر
ایک سوال کیا گیا ہے۔ آپ کو اگر لگتا ہے کہ ایم کیو ایم توہین رسالت پر بھی اسی ردعمل کا اظہار کرتی ہے اور اس مضمون میں ایم کیو ایم کے جذبہ ایمانی کے بارے میں غلط بیانی کی گئی ہے تو بات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے بصورت دیگر اپنا اور ہمارا وقت برباد نا کیجیے۔
جس دن یہ ثابت ہوجائے کہ یہ پرتشدد احتجاج ایم کیو ایم نےکروایا اس دن آکر مجھ سے بات کیجیئے گا!!!!!
عبداللہ ،
ہمیں کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے. ہر چیز صاف ہے.
عبداللہ بھای کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://jang.com.pk/jang/jul2011-daily/17-07-2011/col12.htm
یہ کالم مجھے دکھانے کے بجائے تم لوگوں کو دیکھنا چاہیئے کہ جو مہاجروں کولٹے پھٹے بھک منگے اور نہ جانے کیا کیا کہتے ہیں وہ دیکھ لیں کہ مہاجر اصل میں کیا تھے،میں تملوگوں کی طرح احسان فراموش نہیں ہوں،اگر میں سن آف دی سوائل ہوں تو وہ مجھ سے بڑھ کر سن آف دی سوائل کہلانے کے حقدار ہیں،
باقی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا نہ اب کچھ بگڑا ہے نہ آئندہ بگڑے گا ،اسٹیبلشمنٹ نے اپنے سارے ہتھ کنڈے آزما کر دیکھ لیئے مگر دونوں پارٹیوں کو مٹانے کی دلی خواہش ایک حسرت بن کر رہ گئی ہے ،اور آئندہ بھی کوئی حق پرستوں کا بال بھی بیکا نہ کرسکے گا،انشاء اللہ تعالی
ويب مُنتظم صاحب
ان لوگوں کے ساتھ اپنا وقت ضائع نہ کيجئے ۔ ان کا فلسفہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو اور متواتر بولو کہ کوئی 10 فيصد کو بھی سچ سمجھ لے تو مدعہ پورا ہو جائے ۔ اس کے ساتھ ہی ہر وہ آدمی جو ان ميں شامل نہيں اُسے يہ لوگ مُجرم اور جھوٹا ثابت کرنے کيلئے اُوپر سے نيچے تک زور لگا ديتے ہيں
آپ نے کبھی سُنا نہيں الطاف حسين نے ايک سے زيادہ بار تقرير ميں کہا ۔ ايم کيو ايم پورے پاکستان ميں چھا گئی ہے ۔ ابھی آخری تقرير ميں کہا “ميں پورے پاکستان کے عوام سے اپيل کرتا ہوں کہ اپنا پُر امن احتجاج ملتوی کر ديں”۔
کيا يہ لوگ سچ بولتے ہيں ؟ احتجاج سب جانتے ہيں کہ صرف کراچی اور حيدر آباد ميں ہوا اور يہ بھی سب جانتے ہيں کہ يہ پُر امن نہيں تھا بلکہ صريح دہشتگردی تھی
بات سامنے رکھ دینی چاہئے۔ زبردستی کسی سے بات نہیں منوائی جا سکتی۔
پڑھنے والوں کی یادداشت کے لیئے ذرا ایک نظراس لنک پر بھی ڈال لیں!
کراچی قاتلوں اور بھتہ خوروں کے رحم و کرم پر
http://www.dw-world.de/dw/article/0,,14967465,00.html
اپنے دہشت گرد کم تھے کہ اسرائیلیوں کو بھی کراچی پسند آگیا ہے
لو کر لو بات ،،،، اب اسرائیلیوں کو جماعت اسلامی پناہ دے گی کیا،،، ابے باؤلے تو نہیں ھو گئے ،، ایڈ آپ لیتے ھو ان سے ،،، ان کے لئے کام آپ کرتے ھو ،ان کا مستند اور مستعد نمائیدہ بابر غوری آپ کی پارٹی کا اہم رکن ھے ،،، رحمان ملک آپ کا آدمی ھے۔۔۔۔۔ تو آپ نے پوچھ لیا کہ اپنے دہشت گرد کم تھے ۔۔کہ اسرائیلیوں کو بھی کراچی پسند آ گیا،،، یہ آپ نے پوچھا ھے یا بتایا ھے اگر بتایا ھے تو پھر 100% ٹھیک ھے۔۔۔
یہ تبصرہ ہماری ویب ڈاٹ کام پر کیا گیا تھا ،جو کہ میں یہاں پیسٹ کررہا ہوں.اس میں کئی سوالوں کے جواب موجود ہیں
رضی اللہ صاحب جہاں تک آپ کی یہ بات ہے کہ (جب تک ایم کیو ایم حکومت میں تھی تو جماعتیوں کو پیپلز پارٹی میں سو سو کیڑے نظر آتے تھے اور جب ایم کیو ایم علیحدگی ہوئی اور پی پی پی پی والوں نے جماعتیوں سے بھی رابط ہے رکھے تو جماعتیوں کو لگا کہ شائد ان کا کھویا ہوا اقتدار والا مزے والا دور واپس آجائے لہٰذا جماعتی اب پی پی پی کے خلاف کچھ نہیں کہہ رہے ) تو بھائی جی شائد آپ سوائے الطاف بھائی کی تقریروں کے نہ تو اخبار پڑھتے ہیں اور نہ ہی دنیا کی کچھ خبر ہے۔جماعت اسلامی نے پی پی پی کے وفد پر ان کے دور اقتدار کی ساری خرابیوں پر بات کی اور ان کی پیش کش کو شکرئے کے ساتھ رد کردیا۔ آپ کی ایم کی ایم کی عظیم قیادت کی طرح نہیں کیا کہ جیسے ہی پی پی پی سے علیحدگی ہوئی تو نواز شریف اور مسلم لیگ کے پہلو میں کھڑے ہوگئے،اسی مسلم لیگ ن اور نواز شریف جو بقول ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنوں کی قاتل ہے،وہی مسلم لیگ جس کے قائدین بقول متحدہ کے بال لگواتے پھر رہے ہیں گنجے (یہی کچھ کہا گیا تھا نا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر) لیکن اپنے اقتدار کی خاطر یہاں بھی تھوکا ہوا چاٹا اور اسی نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کرلیا۔ تو بھائی پہلے اپنے گریبان میں جھانکو اور پھر کوئی بات کرو۔
محترم اقتدار صاحب : اپنی دانست میں آپ نے تیر تو بہت اچھا چلایا تھا لیکن افسوس کہ نشانہ خطا گیا، محترم میں کبھی بھی نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم اور ملعون الطاف حسین کا موازنہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اس مضمون کا مقصد لوگوںکے سامنے یہ واضح کرنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کا اصل چہرہ دیکھ لیں کہ ان کے قائد توہین رسالت پر تو خاموش رہتے ہیں لیکن اپنی ذاتی توہیین پر چراغ پا ہوجاتے ہیں۔ اور لوگوں نے یہ چہرہ اچھی طرح دیکھ لیا۔
محترم شاہ صاحب: چلیں آپ نے یہ تو مانا کہ متحدہ سیکولر جماعت ہے ورنہ الطاف صاحب فتوے تو ایسے دیتے ہیں جیسے کہ وہ کوئی بہت بڑے مفتی ہیں۔ اب نے مجھ سے سوال کیا ہے کہ (تو بھائی آپ کی دینی حمیت اور غیرت نے آپ کو کس حد تک آمادہ کیا کہ توہین رسالت کرنے والے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے یا پھر ایم کیو ایم جیسے سیکولروں کی مزمت اور دھرنے اور ریلیاں نکال کر توہین رسالت کا انتقام لے لیا آپ نے کسی سے ؟) تو بھائی اس کے جواب میں میرا سوال ہے کہ اگر ذوالفقار مرزا نے بانیان پاکستان کی توہین کی تھی تو مجھے بتائیں کہ اس پر تشدد ہڑتال اور احتجاج سے کیا متحدہ والوں نے توہین الطاف یا مہاجروں کی توہین کا انتقام لے لیا آپ نے؟ ذوالفقار مرزا اس احتجاج والے دن کراچی میں ہی تھے نا تو بھائی پندرہ سولہ بے گناہوں کی جان لینے کے بجائے ان کے گھر پر ہی دھرنا دیتے نا۔ کیوں نہیں دیا؟
صرف اس لئے کہ پتا تھا کہ کل تھوکا ہوا چاٹنا ہے ا سلئے صرف بے گناہوں کو مار کر حکومت کے سامنے ڈرامے بازی کرکے اپنا کام پورا کیا۔
باقی تبصروں میں جتنی بھی باتیں ہیں وہ ساری باتیں پرانے ڈھول ہیں اور ان ساری باتوں کا جواب میں اپنے مختلف مضامین میں دے چکا ہوں۔تصیلات کے لئے ان کا مطالعہ کرلیجئے۔
ویری گڈ جاب سر۔۔۔۔۔۔۔آپ کی کوئی بات بے تکی ،، بے ڈھنگ ،،تہذ یب کے خلاف،،نہیں ھوتی ،، مکمل معلومات اور دلائل کے ساتھ ھوتی ھے۔۔۔۔۔کاش کہ ایم کیو ایم والے کچھ آپ سے سیکھ لیتے ،،،بہر حال اب ذوالفقار مرزا نے تو ان کا اصل روپ قوم کو دکھا دیا ھے ،،،ان کے دن گئے ۔ اب نہیں چھپ سکتے ،،،سچھ بتانے سے ،،،
توہین رسالت پر ہمارا ایک ہی مؤقف ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ چاند کا تھوکا ہمیشہ منہ پر آکر گرتا ہے،
رہی الطاف حسین کی توہین کی بات تو حقیقت یہ ہے کہ تم جیسے زہریلے تعصبیوں نے ہمیشہ اردو بولنے والوں کےخلاف زہر اگلا ہے اور اب بھی جو احتجاج کیا گیا وہ مہاجروں کو ذلیل کرنے پر کیا گیا ان کی دی گئی قربانیوں کی توہین کرنے پر کیا گیا،کیونکہ یہ اس ملک میں ایک مائنڈ سیٹ بن چکا ہے،جس کو ختم کرنے کے لیئے اس پر سخت احتجاج کیا جانا انتہائی ضروری تھا اور ہے!!!!!!
شرم انکو مگر نہیں آتی، رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پر تو کوئی بات نہیں ہیں جی کہ توہین ہوہی نہیں سکتی، جس نے جو مرضی بولنا یا کرنا ہے کرلے، اس سے توہین نہیں ہوتی لیکن ان کے ابا جی کو یا کسی خاص قومیت کو گالی دینا بہت بڑا گناہ ہے جس کی پاداش میں یہ شیطان کے چیلے 12 جیتے جاگتے انسانوں کی بلی چڑھا دیتے ہیں۔
ان بے شرموں کی غیرت اس وقت مرگئی تھی جب انکے لیڈر کہہ رہے تھے کہ “پنجاب کے ہر گھر میں مجرے ہوتے ہیں”۔ لیکن اہل پنجاب نے اتنی بڑی گالی دینے پر کسی کی لاش نہیں گرائی، اپنے شہر کو آگ نہیں لگائی۔
یہ استعمار کے ایجنٹ ہیں۔ ان کی بے شرمی کی حد دیکھیں کہ پہلے بھی دس بار اس فورم پر بے عزت ہوچکے۔ انکے جھوٹ کو یہیں اسی فورم پر دسیوں بار آشکار کرچکے لیکن دھٹائی اور بے شرمی کی انتہا ہے کہ پھر دھڑلے سے جھوٹ بولنے کے لیے آجاتے ہیں، شیطان کے چیلے گوئبلز کے اس مقولے پر یقین رکھتے ہیں کہ “جھوٹ کو اتنا بولو کہ وہ سچ لگنے لگے”۔ لیکن اللہ ان کا جھوٹ ہر بار آشکار کردیتا ہے۔ حامد میر کو بھی اللہ نے تھوڑی ہمت دیدی ہے کہ کچھ سچ لکھ سکے، ملاحظہ کریں موصوف کا یہ کالم: اپنی موت کا خود جشن منانے والے
خدا سے دعا ہے کہ متحدہ کے ہاتھوں بلیک میل ہونے والے دوسرے صحافیوں کو بھی عقل و ہت عطا کرے سچ کہنے اور لکھنے کہ۔ آمین۔۔۔
پنجاب کے ہر گھر میں مجرے ہوتے ہیں”۔ لیکن اہل پنجاب نے اتنی بڑی گالی دینے پر کسی کی لاش نہیں گرائی، اپنے شہر کو آگ نہیں لگائی۔
اگر پنجاب میں اتنا ہی امن و سکون ہے تو تم کراچی میں بیٹھے کیا کررہے ہو،جاؤ جاکر اپنے باپ دادا کے علاقے میں سکون سے زندگی گزارو!!!
مگر نہیں پھر یہاں بیٹھ کر تمھارے لاڈلے دہشتگردوں کے کئے دھرے کو متحدہ کے متھے کون منڈھے گا؟؟؟؟؟
ویسے جس نے کہا تھا وہ خو د بھی ایک پنجابی ہی ہے،مگر تمھیں شائد اس کا علم نہیں!
🙂
حامد میر نے جو لکھا ہے اسے سمجھنے کے لیئے ابھی تمھیں تھوڑا اور بڑا ہونا پڑے گا،کیا سمجھے!!!!
🙂
کیوں حضور، کراچی کیا صرف آپ کے ابّا جی کی جاگیر ہے؟ 😉 جس نے کہا تھا وہ ہے ایک کُتا جس کا نام ہے وسیم اختر، اب یہ تو جانتے ہی ہوگے کہ اس کا تعلق کس نسل سے ہے۔ بڑا ہی اصیل ہے، جہاں مالک کو کچھ کہا، دانت نکوسے بھونکے پہنچ جاتا ہے بالکل تم پر گیا ہے۔۔۔
حامد میر نے جو کچھ کہا ہے لگتا ہے اسے سمجھ نہیں آئی۔۔۔ چلو خیر ہے۔۔۔ 😛
یار عبداللہ ڈھٹائی تو تم پر ختم ہے۔ یقین کرو اگر آج ابو جہل زندہ ہو تو وہ دست بستہ تمہارے سامنے کھڑا ہوجائے اور کہے گرو جی آپ کو مان لیا آپ تو میرے بھی استاد ہیں، ہم تو ان دیکھے خدا کو نہیں مانتے تھے مگر آپ تو آنکھی دیکھی بات کو جس طرح جھٹلاتے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے، بس مجھے اپنی شاگردی میں قبول کیجئے۔:lol:
لیکن شرم تو تم کو آتی ہی نہیں کیا کریں، سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ ہم کراچی سے کیوں جائیں؟ کیا کراچی تمہارے باپ کا ہے؟ کیا ہم اہل زمین نہیں ہے؟ کیا ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لئے جدو جہد نہیں کی؟ واہ جی واہ جب کوئی جواب نہیں بن پڑا تو اپنی جھنجلاہٹ مٹانے کے لئے اول فول بکنا شروع کردیا 😆
،تم دونوں شیطانوں سے بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ
کسی تعصبی کو اپنے ہم زباں دہشت گرد اورکرمنلز نظر کیوں نہیں آتے؟؟؟؟؟؟
کراچی میں اسلحہ مافیا اور ڈرگ مافیا پر کبھی جناب کے بلاگ پر کچھ نظر نہیں آیا؟؟؟؟
پنجاب میں اتنے بڑے بڑے کرپشن کے کیسسیس کھلے ان پر بھی تم میں سے کسی کے کی بورڈ کو جنبش نہیں ہوئی؟؟؟؟؟
فیصل آباد مین تمھارے چاچے مامے پولس والے کھلم کھلا منشیات فروخت کررہے ہیں مگر تم لوگوں کو وہ بھی دکھائی نہیں دیتا،یہاں تک کہ وہاں کی یونیورسٹیز کے ہیڈ آف دی ڈیمارٹمنٹ سمیت وہاں کے ملازم ملوث ہیں مگر اس بھیانک خبر پر بھی تم لوگوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگی!!!!
شرم تم کو مگر نہیں آتی 🙄
تم نے بالکل صحیح کہا، کسی تعصبی کو اپنے ہم زبان کرمنلز نظر نہیں آتے اور جہاں کہیں کوئی آواز حق ان کے خلاف بلند کرے تو تم جیسے معتصب اور نفسیاتی لوگ پہنچ جاتے ہیں گالیوں اور دوسری غیراخلاقی ہتکنڈوں کے ساتھ۔
پنجاب میں کرپشن کے کیسز ہوتے ہیں تو پورا میڈیا اسے سب کے سامنے لے آتا ہے جبھی تم جیسے جہلا بھونپو کی طرح ان واقعات کا راگ الاپتے ہیں۔ پنجاب میں اگر نواز شریف کے جلسے میں چوری کی بجلی استعمال ہو تو سارا میڈیا دن رات اس کا چرچا کرتا ہے۔ لیکن 90 اور اس کے پڑوس والے میدان میں ہونے والے آئے دن بھائی کی فکری نشستوں اور پروگرامات میں چوری کی بجلی کی کہیں خبر نہیں ہوتی کہ کہیں خبر دینے والا خود ہی خبر نہ بن جائے۔
پنجاب یا پورے پاکستان میں اگر کوئی منشیات فروشی کرتا ہے تو اہل پنجاب اس کی پردہ پوشی نہیں کرتے کہ اپنے ہم زبان ہیں۔ انہیں برا کہتے ہیں، ان کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں۔ مطلب یہ کہ غلط کو تم جیسے بھونپو کے صحیح صحیح بھونکنے سے وہ عوام کی نظروں میں صحیح نہیں ہوگا، کیا سمجھے۔
پنجاب میں یا پاکستان میں کراچی کے علاوہ سیاسی جماعتیں اپنے زیرکنٹرول علاقے مخالفین کے لیے نوگو ایریاز نہیں بناتے۔ تم زہریلے لوگ بناتے ہو۔ حتی کے تم جیسے دہشت گرد بھی پنجاب میں جاکر سیاست کرتے ہیں۔
پنجاب میں یا پورے پاکستان میں روزانہ درجنوں لوگ ٹارگٹ کلنگ میں نہیں مارے جاتے ہاں تم دہشت گرد مافیا کو ہی یہ اعزاز کراچی میں حاصل ہے۔ پنجاب یا پورے پاکستان میں جتنے لوگ مہینے میں کسی ایک بم حملے میں مارے جاتے ہیں، اتنے تو روزانہ اس شہر بے مثال کراچی میں تم جیسے فاشسٹوں کے ہاتھوں جانبحق ہوتے ہیں۔ اس پر بھی تم لوگ بازی لے گئے بغیرتوں۔ اس کے باوجود بھونکتے ہو کہ کراچی کا ہی نام کیوں لیا جاتا ہے؟
پنجاب میں یا پورے پاکستان میں جن کی کہانیاں تم نے گنوائی ہیں ان اسلحہ مافیا، منشیات مافیا کی وجہ سے لوگوں کا چین و سکون غارت نہیں ہوتا۔ وہاں ان لوگوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور نہیں ہوتے، ٹرانسپورٹ بند نہیں ہوتی، انہیں درجنوں کی تعداد میں جلایا نہیں جاتا۔۔۔
اور کچھ گنوائوں؟؟؟ ویسے اگر تمہاری جگہ کوئی غیرت مند اور عزت نفس رکھنے والا بندہ ہوتا تو اب تک خاموش ہوکر بھونکنا بند کرچکا ہوتا لیکن شیطان کے ایجنٹ باز نہیں آنے والے۔ وہ اپنے روحانی باپ سے اپنی وفاداری ضرور نبھاتے رہیں گے۔ 😛
واہ جی عبداللہ واہ: کیا کہنے ہیں آپ کے آپ فرماتے ہیں کہ (یہاں تک کہ وہاں کی یونیورسٹیز کے ہیڈ آف دی ڈیمارٹمنٹ سمیت وہاں کے ملازم ملوث ہیں مگر اس بھیانک خبر پر بھی تم لوگوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگی)
چلیں آچھا ہوا کہ آپ نے اس بات کا ذکر بھی کردیا. جناب عالی جامعہ پنجاب و دیگر جامعات میں اسلامی جمعیت طلبہ کے پاکباز کارکنان ہونے ہونے والے جرائم جب احتجاج کرتی ہے اور آواز اٹھاتی ہے تو تم جیسے دین بیزار لوگ فوراً واویلہ شروع کردیتے ہو کہ جامعات میں غنڈہ گردی ہورہی ہے اور اساتذہ کی عزت نہیں کی جارہی .
زیادہ پرانی بات نہیں ہے جب اسلامی جمعیت طلبہ نے جامعہ پنجاب کے بے ضمیر اور بے غیرت پروفیسر افتخار بلوچ کے خلاف آواز اٹھائی تو سب نے آسمان سر پر اٹھالیا کہ جمعیت والے استاد کی عزت نہیں کرتے اور سارا میڈیا یک زبان ہوکر جمعیت کے خلاف زہر اگل رہا تھا. لیکن اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ جمعیت سرخ رو ہوئی اور پرفیسر افتخار بلوچ کو طالبات کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر جامعہ پنجاب کی ملازمت سے برطرف کردیا گیا. لیکن اس سے پہلے سارے کے سارے پروفیسر کو مظلوم اور جمعیت کو بدمعاش کہہ رہے تھے÷
ابھی بھی آپ یہی بات کہہ رہے ہیں کہ یونیورسٹیز کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تک جرائم میں ملوث ہیں اور جب ان کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو تم ہی لوگ شور کرتے ہو.تو مسٹر جی پہلے سوچ لو اور کسی ایک طرف ہوکر بات کرو تاکہ تمہاری کچھ عزت باقی رہ جائے ورنہ انٹ شنٹ ہانکنے سے کوئی فائدہ نہیں
چلو جی ایک اورآگیا دہشت گردوں کاہمدرد!!!!
بیٹا یہاں منشیات مافیا کی بات ہورہی ہے،بات کو ادھر ادھر نہ گھماؤ تو بہتر ہوگا!!!!
Bilkul Sahi Likha Mqm Wale Toheen Risalat Per To Bilkul Khamosh Rhte Ha Magar Jab Zulfiqar Mirza ka bayan aata ha to Us Ka Bad Pora karachi Firing So Gong Utca Ha 40 Gariyan Jaladi Jate Ha, 22 Bande Saheed Kar Diya Jate Ha Ya Kasa ahtajaj ka or bi tareqe hote ha Pur aman ahtajaj bi Ho Sakta ha magar afsosf sad afosos ya apni deshatgardi sab baz nahi aate ……….. allah talah inhan sahi raste per lae aamen
بیٹا اگر عقل نام کی چیز ہوتی تو اس کو استعال کرو،یہ بات ایک مثال کے طور پر کہی گئی ہے منے. جس طرح بے غیرت پروفیسر افتخار کے حمایت میں میڈیا اور تم جیسے بے ضمیر ایک زبان ہوکر جمعیت کی مخالفت کرتے ہو تو تمہارے ہی دوسرے بے غیرت بھائی بند دوسرے معاملات میں جمیعت اور جماعت کی مخالفت کرتے ہیں.
ویسے پروفیسر افتخار جیسے فرد کی حمایت کرکے تم جیسے لوگوں کو کیا ملا؟
وقار اعظم کوئی نام باقی رہ گیا ہو مردوں اور عورتوں کا تو وہ بھی استعمال کرلو
اپنے جیسوں کی تعداد زیادہ شوکر نے کے لیئے۔۔۔۔۔۔!
🙂
اور یہ اوپروالاکمینٹ کیوں روک رکھا ہے ؟
تمھارے بھائی بندوں کے کرتوتوں کا بھانڈا پھوٹ رہا ہے اس لیئے۔۔۔۔۔!
🙂
احمقوں کی جنت میں رہنے والے نفسیاتی مریضوں کو خوش فہمی کی زندگی مبارک۔۔۔۔
ویسے تم کیا اور تمہاری اوقات کیا، تمہارے تبصروں سے ہمارے بھائی بندوں کے کرتوتوں کا بھانڈا پھوٹ رہا ہے۔ بہت خوب بھئی۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی ہر بلاگ پر جاکر بھونک رہے تھے کہ وقار اعظم جھوٹا پروپگینڈا کررہا ہے متحدہ کے خلاف اور لیکن تجھ جاہل نے جو لنک دیا تھا اسی میں وہ خبر موجود تھی، تہمارا منہہ ایک بار پھر کالا ہوگیا تھا لیکن تم نے باز نہیں آنا۔ تم واقعی اس مقولے پر عمل کرتے ہو کہ عزت آنی جانی چیز ہے بندے کو ڈھیٹ ہونا چاہیے۔
Yaar 100 baatoon kaa aik hi sachh sab ke saamney aa jaey gaa… Pak army BABAR GHAURI se tehqeekaat kr ley saaraa moaamala saaf ho jaey gaa.kis ke kehney pr aslah pakistan main smagal kia jata hai ,,, kaiese kia jata hai,,,AJMAL Paharri se media ke samney poochaa jaey…kis ke leye kaam kerta hai,,,aur PAKISTAN ke SHER ZULFIQAR MIRZA jis ne QURAN PAK ki qasam khaa kr in logoon ko pakistan ka dushman kahaa hai.. is baat ki Inquairy karai jaey,,, doodh kaa dhoodh aur pani ka pani ho jaey gaa….main ZULFIQAR MIRZA KO us ki qasam khany aur us ki himmat ki daad detaa hoon…kiun ke mera point of veiw MQM se ke barey main jo tha..woh wazeh kr diyaa..THANK YOU ZULFIQAR MIRZA pehlaey main aap ko ongaa boungaa samajhtaa thaa,,,lekin aap tu pakistan ka ANNA PAKISTANI nikley..
سب بھا ئیوں کی خد مت مہں عرض ہے’
خدا کے لے ےیہ سب سیا سی بت تو ڑ دو صرف اللٓہ کو حکمراں ما نو کیو نکہ یہ زمین صرف اللٓہ کی ھے اور اللٓہ ھی کے قانون کے مطا بق چل کر تر قی کر سکتی ورنہ نہیں۔کیو نکہ مو ت کے بعد
ھم صرف اللٓہ ھی کے سا منے جواب دہ ہیں