اب تو حوصلہ جواب دیتا جا رہا ہےان لمحے لمحے کی “بریکنگ نیوز ” کو دیکھ دیکھ کر ہر تھوڑی دیر بعد ایک بریکنگ نیوز۔۔۔ اور کیا ہے ان خبروں میں۔۔۔ ہلاکتوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا ؟ کتنے مزید زخمي اسپتال پہنچا ئے گئے؟ کہاں کہاں فائرنگ ہورہی ہے؟ مردہ خانوں کے مناظر۔۔۔ …
میرا کراچی ایک بار پھر لہو لہو ہے۔صورتحال یہ ہے کہ پہلے ہم لوگ بارہ مئی 2007 کو روتے تھے لیکن اب تو یہاں روز ہی ایک بارہ مئی برپا ہوتا ہے، روز درجنوں بے گناہوں کے لاشے گرتے ہیں۔ روزانہ کئی مائیں ابنے جوان بیٹوں کی، بہنیں گھبرو اور محبت کرنے والے بھائیوں کی،…
ٹی وی اسکرین جس تواترسے یہ مناظر دکھارہا تھا وہ آہ وبکا اور چیخ وپکارکہ گویا گھمسان کا رن پڑاہے۔ یا یہ کسی فلم کے مناظرہیں؟ ان مصنوعی مناظرکو فلم کے لیے عکسبند کرنے میں کتنا کثیر سرمایہ اور وقت درکارہوتا لیکن یکے بعد دیگرے گزرنے والے یہ ناقابل یقین مناظر کراچی کی گنجان آبادایک…