شورش کاشمیری کہتےتھے کہ آج ہم مردہ یزید پر تو لعنت بھیجتے ہیں مگر زندہ یزیدوں کی پوجا کرتے ہیں۔ ذکر شہادت حسین اور ظلم یزید اسلامی سال کے آغاز سے ہی عوام کو گھنٹوں سیر حاصل گفتگو کا سالانہ موقع فراہم کرتا ہے۔ محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی لوگ باقاعدہ اس موضوع پر…
مسلمانوں کی تاریخ میں یزیدی لشکراپنے تخت وتاج کی حفاظت کیلئے قافلہ حسینی سے ٹکراتے ہی رہے ہیں۔ حق کی شناخت کرلینا، باطل کو للکارنا، اور پھر اس حق کی خاطر جان دے دینا ہی تو حق کی سب سے بڑی فتح ہے۔ اور یہی فتح امام حسین ؓ نے میدان کربلا میں حاصل کی۔…
قرآن مجید میں ارشاد باری تعالٰی ہے ﴿إِنَّ عِدَّةَ الشُّهورِ عِندَ اللَّهِ اثنا عَشَرَ شَهرًا فى كِتـٰبِ اللَّهِ يَومَ خَلَقَ السَّمـٰوٰتِ وَالأَرضَمِنها أَربَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذٰلِكَ الدّينُ القَيِّمُ ۚ فَلا تَظلِموا فيهِنَّ أَنفُسَكُم….٣٦ ﴾…… سورة التوبة”بے شک شریعت میں مہینوں کی تعداد ابتداءِ آفرینش سے ہی اللہ تعالیٰ کے ہاں بارہ ہے ۔ ان میں…
یوم عاشور کی حیثیت اسلامی تاریخ میں آغاز ہی سے مسلمہ ہے۔ جب رمضان کے روزے فرض نہیں ہوئے تھے تو مسلمان عاشور کے دن روزہ رکھتے تھے۔ کہتے ہیں کہ عاشور ہی کے دن حضرت موسیٰ بنی اسرائیل کو فرعون کے مظالم سے بچاکر سمندر میں راستہ بناتے ہوئے فلسطین لیکر آئے تھے۔ لیکن…
آزادی ،حریت ،خود داری، عزت نفس، خود مختاری، قومی حمیت —بھلا کیسے دبایا اور کچلا جا سکتا ہے ان جذبوں کو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟امام حسین کی شکل میں حقیقتاً امت کی خود داری، حریت اور عزت نفس کی مرتکز ہوگئی تھی سانحہ کربلا اور خون شہیدان آج بھر پور پیغام دے رہا ہے کہ فرد واحد کے ہاتھوں…