کھانے سے فارغ ہوکر آڈیٹوریم میں اپنی نشست پر واپس آئے۔تھوڑی دیر بعد پروگرام کا دوبارہ آ غاز ہوا۔KPFکے نائب صدر خورشید تنویر صاحب کی تقریرتھی۔انہوں نے زبان کے ضمن میں پڑھے لکھے افراد کے زیادہ ذمہ دارہونے کی ضرورت پر زوردیا۔ اس کے بعد کالم نگار، بز نس ا یڈوائزر۔۔۔ جناب کاشف حفیظ کی…
پروگرام کے آغاز میں شبہ ابلاغ کے صدر جناب محمود غزنوی افتتاحی کلمات کے لیے اسٹیج پر تشریف لائے۔ ان کو دیکھتے ہی ہمارے کانوں میں راہنما، راہنما، بت شکن غزنوی، غزنوی کے نعرے گونجنے لگے۔۔۔ جی نہیں! ایسی کوئی آوازیں آڈیٹوریم میں نہیں تھیں بلکہ یہ تو آ ج سے برسوں پہلے کے انتخابی…
سال کا گرم ترین مہینہ مئی!اس میں کسی تقریب کا انعقاد اور وہ بھی دن کے اوقات میں کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیںکہلاتا !ہاں مگر دن کی طوالت کے باعث کام کے لیے وافر وقت مل جاتا ہے۔ شاید اسی لیے امتحانات اور اب انتخابات کے لیے بھی کیلنڈر کا یہ ہی حصہ پسندیدہ ٹھہرتا ہے!…