نوید سحر

عالم اسلام کے عظیم مفکرین سید ابولاعلٰی مودودیؒ اور سید محمد قطب شہید ؒ نے بیسویں صدی کا سب سے بڑا کارنامہ اور عظیم کام یہ کیا کہ پیارے نبی ﷺ کی ملکوں، فرقوں، تعصبات اور ٹکڑوں میں بٹی امت کو “امت واحدہ ” بنا ڈالا۔۔۔ ان کی فکر سے متاثر دنیا بھر میں اسلامی…

لہلہاتی رہے یہ دھرتی

لفٹی چاچاہمارے شہر میں کب آیامجھے یہ تو معلوم نہ ہو سکا لیکن ا س کے ہاتھوں کے بنے دہی بڑھے بچوں اور بڑوں کی مرغوب غذا تھی۔سکول کے راستے میں بنی ا س کی دکان ہمیشہ ہمارے قدموں کی زنجیر بن جاتی اور بڑی بے چینی سے ہم بریک ٹائم کا انتظار کرتے کہ کب…

14 اگست : یومِ تجدید عہد وفا

آج یومِ آزادی منائی جارہی ہے۔ ہر سال جب اگست کا مہینہ آتا ہے تو اہلِ وطن جشنِ آزادی کی تیاریاں شروع کردیتے ہیں، گلیوں ، سڑکوں اور بازاروں جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال لگ جاتے ہیں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آجاتی ہے، لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر ذوق و شوق…

بُرکا ایوینجر بمقابلہ لبرلز!

کہتے ہیں کہ گیڈر کی موت آ تی ہے تو وہ شہر کا رخ کر تا ہے ۔ لگتا ہے کچھ ایسے ہی حالات پیدا ہوئے جوBurka Avengerبنا نے کا خیال عملی صورت میں ڈھلا۔ عزیز قارئین ! Burka Avenger ایکanimatedکارٹون سیریز ہے جو GEOسے ٹیلی کاسٹ کی جارہی ہے۔ Burka در اصل انگلش لہجے…

مداری

مصنّف: ڈاکٹر ضیاءالدین خان جیو چینل پر ایک مداری نے وختا ڈالا ہوا ہے۔ روز مذہب کی تجارت کر کے رمضان کو رسواکرتا ہے۔ گھنٹوں ڈگڈگی بجاتا ہے۔ جھولی سے اناپ شناپ نکالتا ہے اور ترسے ہوئے لوگوں پر پھینک دیتا ہے۔ پھر لوٹ مار کا تماشہ دیکھتا ہے۔ رمضان جیسے مبارک مہینے کو مسخروں،…

یہ جدوجہد کسی طور رکنے والی نہیں

زندگی کے بعض دکھ اس قدر گھمبیر ہوتے ہیں کہ بھلائے نہیں بھولتے ۔ان کی کسک زندگی کے ساتھ قائم رہتی ہے۔ پاکستان کے دو لخت ہونے کا دکھ ہر درد دل رکھنے والے پاکستانی کیلئے ایک بہت بڑا المیہ تھا۔لیکن مجھے اس المیے اور دکھ کا احساس اپنی عمر کی پندرہ بہاریں دیکھنے کے…

استقامت وعزیمت کی روشن مثالیں

میرے پاس تاریخ کے جھروکوں سے ایک تصویر ہے آیئے میں آپ کو وہ تصویر دکھاتا ہوں۔۔۔   یہ 12فروری1949کا دن ہے ۔ مصر کے بادشاہ فاروق کے حکم پر اخوان المسلمون کے بانی مرشد عام امام حسن البنا شہید کو رات کی تاریکی میں دھوکے سے مذاکرات کے بہانے بلا کر اندھا دھند فائرنگ…

فراعنہ کی سرزمین ہمیشہ خوں بہ جام ہے

فراعین مصر کی شقی القلبی کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ کہیں پڑھا تھا کہ جنگ یوم کپور کے موقع پر انور سادات نے شاید قوم سے خطاب کے دوران جوش خطابت میں یہ نعرہ لگایا تھا کہ ہم فراعین مصر کے جانشیوں کو آل موسیٰ سے مقابلہ درپیش ہے” اور پھر وہی ہوا جو…

معاشرے انصاف کے ساتھ زندہ رہتے ہیں

اس تصویر کی کاٹ کتنی گہری ہے ایک معصوم بچی اپنے والد کی تلاش میں اپنی ماں کے ہمراہ انصاف اور امن کیلئےدربدر ہےلیکن اس کیلئے انصاف کا کوئی در نہیں کھلتا کسی امن عالم کے ٹھیکیدار کے کان پر کوئی جوں نہیں رینگتی۔دنیا کو جنگ وجدل کے حوالے کر دینے والےعالمی امن  کے ٹھیکیدار…

سانحہ گجرات

7بج کے 40منٹ کا وقت۔گاڑیوں سے جانے والے سب بچوں اُس وقت رستے میں ہی ہوتے ہیں۔ اس ماں نے بھی اپنے تین بچوں کو نہلا دھلا کر اسکول کی وین میں سوار کیا تھا۔بھلا وہ کیسے سوچ سکتی تھی کہ گھر سے نکلنے کے بس نصف گھنٹے بعد یہ کال آئے گی کہ ان…

اہل خورشید۔۔۔

جاگنگ ٹریک پرتیزی سے چلتے ہوئے کئی شناسا اور اجنبی چہرے نگاہوں سے گذر رہے تھے۔ ابھی تیسراچکر پورا بھی نہ ہوا کہ وہ بری طرح ہانپ گیا ،عکس نے مڑتے ہوئے کنکھیوں سے پیچھے دیکھا،گذشتہ پندرہ منٹ سے جس کے قدموں کی چاپ اپنے دل و دماغ پر محسوس کر رہا تھا۔ پسینہ اس…

سبب کچھ اور ہے۔۔۔

فوجی آپریشن کے ذریعے انتہا پسندوں کا خاتمہ ممکن نہیں ۔ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے انتہا پسندی کی وجوہات کو بھی جاننا چاہئے، جن علاقوں سے انتہا پسندی پھوٹتی ہے ان علاقوں میں موجود مسائل کا ادراک کرنا چاہیے۔ وزیرستان ایک پسماندہ علاقہ ہے اس علاقے کی پسماندگی کو خوشحالی میں بدلنا ہوگا…

دھماکہ دھماکہ ہے!

لائٹ کو گئے سات گھنٹے ہو چکے ہیں۔ عاجز آ کر میں نے موم بتی کی روشنی میںلیپ ٹاپ کھول لیا۔کام تو کر نا ہی ہے !ups چارج نہ ہونے کے با عث گھر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ سامنے پڑوس میں بچے انٹر کے امتحانات میں مصروف ہیں ِ، بلکہ پورے شہر اور ملک…

فکر پاکستان۔۔۔۔۔ وہی پرانی فکر اور وہی پرانی سوچ

کاشف یحییٰ المعروف فکر پاکستان ایک سرگرم بلاگر اور منفرد سوچ و فکر کے مالک ہیں۔ کسی قدر جذباتی بھی ہیں اور جماعت اسلامی کے لیے اپنے دل میں ایک خاص قسم کا گوشہ رکھتے ہیں۔ انکا شمار جماعت اسلامی کے ان کرم فرماؤں میں ہوتا ہے جو سیلاب اور قدرتی آفات کو بھی جماعت…

متاع گمشدہ

’’عاشی!!‘‘ ’’ہوں!‘‘ ’’ یہ زندگی کتنی خوبصورت ہو جاتی ہے ناں! جب آپ کو اپنی کھوئی ہوئی متاع مل جائے تو۔ کوئی ایسی چیز ۔۔۔ جو کہ آپ کے وجود کا حصہ ہونا چاہئے تھی ‘‘ ’’ہاں! واقعی! یہ تو ہے مگر بھئی خیریت تو ہے ناں؟آج تو بڑا رومینٹک موڈ لگ رہا ہے جناب…

جیل کا تالا ٹوٹے گا!

’’جیل کا تا لا ٹوٹے گا ! الطاف ہمارا چھوٹے گا۔۔۔‘‘ پڑوسی ڈاکٹر صاحب کی ننھی منی بچی ہمارے اور اپنے لان کی نیچی سی مشترکہ دیوار پر بیٹھی نظم کے انداز میں گارہی تھی اور ہم اپنے دانت کچکچا رہے تھے! ٹہرئیے قارئین! یہ کوئی لندن کی تصویر نہیں ہے اور نہ ہی یہ…

جمہوریت کا سفر۔۔۔

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے تمام دوستوں کو مبارکباد، دونوں جماعتوں سے وابستہ امیدواران نے کامیابیاں حاصل کیں، مرکز اور پنجاب میں میاں نواز شریف حکومت میں ہو نگے تو امکان غالب ہے کہ خیبر پی کے میں عمران خان حکومت بنائیں گے۔   سب سے زیادہ مبارکباد کے مستحق عوام ہیں جنہوں…

ہمارا جمہوری حق!

ظہر کا وقت ہوتے ہی قبلے کا تعین کرتے ہوئے کرسیوں کے پیچھے نا ہموار سطح پر سفری جاء نمازبچھا کر نماز کی نیت با ندھ لی۔پچھلے ۵؍۶ گھنٹے سے اس مختصر سی جگہ پر ہم سب بیٹھے تھے۔ جی ہاں ! یہ ۱۱؍مئی تھی یعنی پولنگ ڈے !ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب لگا کیمپ…

جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے

دل نہایت غمگین تھا۔ اتنے عرصے کی محنت محض ایک فیصلے سے غارت ہوگئی۔ سمجھ میں نہ آتا تھا کہ لوگوں کا سامنا کیسے کریں گے؟ مستقبل کا سوچو تو مکمل اندھیرا دکھائی دے رہا تھا۔حالات کیسے بدلیں گے؟ ملک کی تقدیر کا کیا ہوگا؟ بائیکاٹ کے اعلان کے بعد دوپہر کے کھانے پر تو…