ماہ مُحرّم، غم یا خوشی

’’یہ کیا تم نے نئے کپڑے پہن لئے؟‘‘۔ آج مُحرّم کی پہلی تاریخ ہے۔ بڑی آپا کی آواز ایمن کے کانوں میں گونجنے لگی۔ ایمن کی شادی کو ابھی صرف دو ماہ ہوئے تھے اور ہر موقع پر وہ بری یا جہیز کا کوئی نہ کوئی جوڑا نکال کر پہن لیتی تھی۔ آج بھی خالہ…

علمِ ہدایت کا پہلا زینہ

عبادت انسان کی فطرت میں شامل ہےاور ہر انسان کسی نہ کسی رب کی عبادت کرتا ہے۔ وہ بھی جو کسی کو رب مانتا ہے، اور وہ بھی جو زبان سے کسی رب کے ہونے کا ہی انکار کرتا ہے! عبادت تو اللہ کے علاوہ زندہ و مردہ انسانوں کی بھی کی جاتی ہے، جنوں…

عارض روشن دکھا کر جگمگادے خلق کو!

ایک پر مشقّت سفر کے بعد لاہور اسٹیشن پر اترے تو مینار پاکستا ن تک جانے کے لیے مختصرسے فاصلے کے لیے بس میں بیٹھنا پڑا! یہ رو داد ہے ایک سفر کی! اسے پکنک بھی کہہ سکتے ہیں اور کیمپنگ بھی۔۔۔ وہا ں پہنچ کر سیکورٹی کے مراحل سے گزر کر آگے بڑہے تو…

احساس کے انداز

سنو، کبھی ایسا ہوا ہے کہ تمہاری زبان بات کرنے کو ترس گئی ہو؟؟ میں نے خلامیں تکتے ہوئے سوال بہر حال اس سے ہی کیا تھا، جی نہیں ہمارے یہاں ایسا کوئی دستورِ زباں بندی نہیں ہے، علامہ کے شعر کی ترکیب کا استعمال کرتے ہوئے اس نے لا پرواہی سے سر کو جھٹکا…

قربانی عشق الہی کا اولین مظہر

عید قربان کے نام کے ساتھ ہی جہاں نت نئے پکوانوں کا تصور ذہن میں آنے لگتا ہے وہیں چہار جانب جانورں کی منڈیاں اور ان سے پھوٹنے والی مخصوص باس بھی گھومنے لگتی ہے۔ باربی کیو، گرل، روسٹڈ کھانوں کا تصور اور ان کی تراکیب کے حصول کے لیے سرگرمی نظر آنے لگتی ہے…

خواب گُل پریشان ہے!

’’فکر کی کوئی بات نہیں! یہ تبدیلی کی عمر ہے اس میں اسی طرح ہوتا ہے۔۔۔۔‘‘ ماہر نفسیات ڈاکٹر غزالہ نے شہلا کو تسلی دی اور کچھ ہلکی پھلکی دوائیں لکھ دیں مگر وہ خود بھی دل میںسوچ کر ہنس رہی تھیں کہ16برس کی تو وہ ہوتی ہے جب ہر چیز خوبصورت لگتی ہے بھلا…

میرے پیارے قائد، محمد علی!

تری بات کیا! شان کیا ہے تری، مرے پیارے قائد! محمد علی! تیری جہد سے ہم کو منزل ملی ہمیں راس آئی تیری رہبری تیری آ رزو تھی جو پوری ہوئی تیری جستجو رنگ لا کر رہی رگوں میں لہو پھر لگا دوڑ نے دلوں میں اخوت ّ کی شمع جلی تیری خوش لبا سی…

11، ستمبر کا ہم سے تقاضا۔۔۔

پاکستان کی تاریخ کے اوراق پلٹیں تو اا ؍ ستمبر ۱۹۴۸ء پر پہنچ کر ہر پاکستانی کی آ نکھ اشک بار ہوجاتی ہے ! یہ وہ دن ہے جب دنیائے اسلام کا ایک عظیم لیڈر اور مخلص رہنما، بانی ء پاکستان ’’ قائد اعظم محمد علی جناح ‘‘ ہم سے جدا ہوگئے۔ آہ !! اس…

کوریڈور

گرلز کالج سے انٹر کر نے کے بعد آنرز کے لیے جب یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو ایک نئی دنیا تھی۔ حالانکہ آ ٹھویں جماعت تک لڑکوں کے ساتھ ہی پڑھا تھا مگر وہ بے چارے معصوم سے برادران جو پہلی جماعت سے ہمارے ساتھ پڑھتے چلے آ رہے تھے ان کی تو ہمت نہ…

حجاب۔۔۔ عورت کی آزادی کا ضامن

اسلام دین فطرت و رحمت ہے، یہ زندگی گزارنے کا مکمل سلیقہ ہے زندگی کے تمام دائروں پر محیط یہ نظام، زندگی کے ہر پہلو سے رہنمائی کا اعلیٰ و اکمل نمونہ ہے۔کامل و اکمل یہ نظام زندگی اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ ہے، جو ہر دور،علاقے اور زمانے کے انسانوں کے لئے ہے ۔موجودہ دور…

عالمی یوم حجاب، کیوں منائیں؟

2004 ء میں جب فرانس میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور ہوا تو عالمی اسلامی تحریکوں کے ایک اجتماع میں امت مسلمہ کے جید عالم اور قابل احترام مفکر علامہ یوسف القرضاوی کی قیادت میں یہ فیصلہ ہوا کہ ہر سال 4 ستمبر کو یوم حجاب منایا جا ئے گا اور اسی سال سے…

حیاء

حیا ء اور ایمان ایک دوسرے کے ساتھی ہیں جب ایک اٹھ جاتا ہے تودوسرا بھی اٹھا لیا جاتا ہے۔ (مشکواۃ شریف)۔ آئیے دیکھیں! سوچیں! اورغور کریں حجاب کیا ہے! اس کے فوا ئد کیا ہیں اور اس کے ترک کرنے پر کیا نقصانات ہیں! حجاب کے لغوی معنی دو چیزوں کے درمیان حائل ہوجانے…

آؤ مل کر عید کی سچی خوشی منائیں

عید کے نا م کے سا تھ ہی چہروں پر چمک آجا تی ہے ،خوشی و انبسا ط سے اطرا ف کا ما حول خوش کن نظر آ رہا ہو تا ہے چہا ر جانب بچو ں کی پکاریں، رنگ رنگے پیراہن، بناؤ سنگھار، مہندی سے سجے ہاتھ، گھروں سے امڈتی خوشبؤیں، روایتی و جدیدیت…

سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد

آپ ہمارے ساتھ ہیں یا ہمارے خلاف، دوسرا کوئی آپشن نہیں، یہ الفاظ معروف صلیبی جنگو جارج ڈبلیو بُش کے ہیں جو انہوں نے 2001 میں افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے آغاز پر ادا کیئے۔ کچھ ناپختہ اذہان بڑہاپے میں بھی کچھ ایسے ہی ذہنی سانچے میں ڈھلے نظر آتے ہیں۔ جب…

بابا میری آواز سنو نا،سنو نا!

z- بابا میری آواز سنو نا، سنونا بابا میرے یہ الفاظ سنونا، سنو نا ! کہاں گئے ہواب آبھی جائو! بیٹھا کے کندھے پہ پھرگھمائو ! بابا میری آواز سنونا! کھلونے لاکر دیے تھے جو بھی، میں اب نہیں ان سے کھیلتا ہوں کہ آپ کے بعد اپنے گھر میں، کہا یہ ماں نے کہ…

تُکا لگاؤمسلمانو…

اِس بار اِک الگ ہی جگہ کھولی ہے دُکان اور اُس میں بیچنے کا ارادہ ہے پاکستان اِس بار تو سفینہ بھی اپنا ہے، موج بھی جھانسے میں پہلے قوم تھی اِس بار فوج بھی اِس بار بھی میں لوگوں کو اُلُّو بنا ؤں گا مسجد نہ جانے دوں گا ، تماشے دکھا ؤں گا…

نصراللہ شجیع

کہتے ہیں تجھے بھی چاہوں اور تیرے چاہنے وا لوں کو بھی چاہوں۔ اس قول کی صداقت مجھ پر اس وقت آشکار ہوئی جب دوران اجتماع پروگرام روک کر نصراللہ بھائی کے ملنے کی خصوصی دعا مانگی گئی۔ دلخراش حاثہ سن کر وہاں موجود تمام بہنوں کے کلیجے منہ کو آگئے تھے۔ ہر آنکھ پر…

نصراللہ شجیع۔۔۔ ایک سمندر دریا میں ڈوبا ہے!

ہم بھی تو شاید یہی کہتے ناں کہ تم دور کھڑے دیکھا کئے اور ڈوبنے والا ڈوب گیا ساحل ہی کو تم منزل سمجھے تم لذت دریا کیا جانو! تم تماش بین کبھی نہیں تھے تم تو وہ تھے جو ساحل مراد کو، اپنے رب کی حقیقی معرفت کو پاگئے تھے۔ تم نے اگر زندگی…

30؍مارچ سے 30؍اپریل تک۔۔۔

چونکیں نہیں! یہ عام سی تاریخیں ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کوئی قابل ذکر واقعہ رونما نہیں ہوا۔ مگر کیا واقعی ایسا کہنا چاہئیے؟ کیا ایک مثالی اسلامی مملکت کی منزل کااہم ترین سنگ میل باعث توجہ نہیں ہو نا چاہئیے؟ جی ہاں! 30 مارچ کو جماعت اسلامی کے نئے امیر کے نام…

اس شہر میں جو زندہ ہے۔۔۔

پچھلے سال اپریل کی بات ہے۔مغرب سے چند لمحوں پہلے موبائیل کی گھنٹی بجی۔ نامانوس نمبرہونے کے باوجود یہ سوچ کر اٹھا لیا کہ انتخابا ت کی گہما گہمی میں بہت سے نئے رابطے ہوئے ہیں جو موبائیل کی ڈائریکٹری میں محفوط نہیں ہوسکے ہیں مگر اٹینڈ کر نا ضروری محسوس ہوا۔ دوسری طرف ایک…