42 افراد کی جان لینے کے بعد لیاری آپریشن ختم کردیاگیا۔ پیپلزپارٹی کا گڑھ لیاری سات دن تک جلتا رہا۔ محصور عوام شدید گرمی میں بجلی اور پانی سے محروم کردیئے گئے ۔گولیاں چلتی رہیںراکٹ برستے رہے لاشیں گرتی رہیں اور عوام کی منتخب اسمبلیاں کہیں کوئی شور کوئی اضطراب کوئی احتجاج نہیں؟ہر ایک اپنے…
آٹھ اپریل کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری صاحب نے انڈیا کا ایک نجی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ایک منت پوری کرنے کے لئے حضرت خواجہ غیرب نواز رح کے مزار پر حاضری دینا بتایا گیا تھا۔ زراری صاحب نے جو بقول ان کے ”نجی دورہ “ تھا اس دورے میں ان…
بارہ مئی 2004ء اور بارہ مئی 2007ء پاکستان بالخصوص کراچی کی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہیں ۔ وہ دن جب اقتدار اور طاقت کے نشے میں چور ایک دہشت گرد گروپ نے سر عام بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی۔ بارہ مئی 2007ء تو سب لوگوں کو یاد ہے مگر بارہ مئی…
کراچی کے علاقے لیاری میں جمعہ 27اپریل سے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے خلاف پولیس نے آپریشن کا آغاز کیا ۔ جرائم پیشہ افراد اور گروہوں( مافیاز ) کے خلاف پولیس کو ایکشن لینا چاہئے اور ان کا قلع قمع کرنا چاہئے خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی، مذہبی ،لسانی گروہ سے ہو ان…
ایمن تھکے تھکے قدموں سے گھر میں داخل ہوئی تو لائونج میں تخت پر امی کو پایا. اس نے چہرے پر بشاشت لانے کی کوشش کی اور ماں کے نزدیک بیٹھ گئی. انہوں نے چونک کر آنکھیں کھولیں اور گائو تکیہ کے سہارے اٹھ بیٹھیں۔ ’’آپ تھک گئیں تھیں تو کمرے میں لیٹ جاتیں۔ آدھی…
اس وقت میرے سامنے شہر قائد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے مختلف واقعات کی خبریں ہیں ۔ اور اخبار نے اس حوالے سے بڑی سنسنی خیز سرخیاں جمائی ہیں۔ میں آپ کے سامنے یہ سرخیاں رکھتا ہوں۔ان سرخیوں کو دیکھیں ان کے اعداد و شمار انتہائی ہولناک ہیں۔ایک…
ان لوگوں کی بہتات نہیں ہوگئی ہے ابّو ‘‘فیصل نے ایک خاص فرقے کا ذکر کرتے ہو ئے کہا۔ ملک کے شمالی علا قوں سے تعلق رکھنے والا یہ انسانی گروہ اپنے کم اجرت رکھنے کی شہرت کی وجہ سے ہر شعبے میں غیر معمولی تعداد میں نظر آنے لگا تھا۔اپنے اس احساس کو فیصل…
اس تحریر کے حصّہ اوّل و دوم میں ہم نے ہندو رہنماﺅں کی مسلمانوں کے خلاف ریشہ دوانیوں اور اس کے ردعمل میں مسلمانوں میں پیدا ہونے والی سوچ اور دوقومی نظریے کے تناظر میں مسلم زعماء کے اقوال پیش کئے. تحریر کے آخری حصے میں ہم 1940ء کے اس اجلاس کا احوال پیش کریں…
مسلم زعماء اور دوقومی نظریہ: گذشتہ تحریر میں ہم نے دو قومی نظریے کے پش پشت کارفرما عوامل ان تحریکوں پر بات کی تھی جو مسلمانوں کے خلاف ہندوستان میں چلائی گئیں. 23 مارچ 1940ء کو تو دراصل برصغیر کے مسلمانوں نے سیاسی طور پر دو قومی نظرئیے کا اعلان کردیا ورنہ درحقیت تو مسلمان…
”پاکستان اسی دن وجود میں آگیا تھا جس دن ہندوستان میں پہلے ہندو نے اسلام قبول کیا تھا۔ یہ اس زمانے کی بات ہے جب یہاں مسلمانوں کی حکومت بھی قائم نہیں ہوئی تھی۔ مسلمانوں کی قومیت کی بنیاد کلمہ توحید ہے نہ کہ وطن اور نسل۔ہندوستان کا پہلا فرد جب مسلمان ہوا تو وہ…
تیئس مارچ اُنّیس سو چالیس عزم و ہمّت کی پہچان
جس دن سب نے ملکر سوچا اور بنایا پاکستان
آئو عزم و ہمّت کے اُس دن کو ہم پھر یاد کریں
اپنے ذہنوں کو انگریزی کلچر سے آزاد کریں
اپنا دیس ہے اپنی منزل، اپنا دیس ہے اپنی شان
تیئس مارچ اُنّیس سو چالیس عزم و ہمّت کی پہچان
مارچ کا مہینہ تحریک پاکستان کے حوالے سے انہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ 23مارچ 1940کو ہی مسلمانانِ ہند نے قرار داد پاکستان کے ذریعے اپنی الگ وطن کی تحریک کو جِلا بخشی اور عملی جدوجہد میں ایک نئے ولولے نئے جوش سے حصہ لیا جس کے باعث سات سال مختصر عرصے میں ہی…
دنیا کے ایک ارب سے زائد لوگوں نے میرا جھلسا ہوا چہرہ بیک وقت دیکھا—تالیاں بجائی گئیں اور وہ آسکر کے ریڈ کارپٹ پر چل کر ایوارڈ حاصل کرکے فضا میں بلند کرتی رہی اور میں دونوں ہاتھوں سے چہرہ چھپائے اپنی انتہائی گھناؤنی، متعفن اور نفرت انگیز تصویر اسکرین پر دیکھ رہی ہوں… یہ…
قارئین کرام اپنے گذشتہ مضمون میں ہم نے نعمت اللہ صاحب کے چند منصوبوں کی خبریں اور تصاویر پیش کی تھیں تو ہمارے کچھ ’’مہربان ‘‘ دوستوں نے نہایت ’’محبت‘‘ ،’’خندہ پیشانی‘‘، ’’کشادہ دلی‘‘ اور ’’حق پرستی‘‘ کا ثبوت دیتے ہوئے ان مضامین کو بہت ’’سراہا‘‘ اور اپنے ’’محبت بھرے‘‘ تبصروں سے ہمیں نوازا۔ لبِ…
لیجئے صاحب خبر ہے کہ لندن میں مقامی کمیونٹی نے ایم کیو ایم کے خلاف پمفلٹ تقسیم کئے ہیں اور عوام کو ان دہشت گردوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔تو کیا یہ سمجھا جائے کہ مکافات عمل شروع ہوگیا ہے؟؟ خبر کے مطابق ”برطانیہ کے عوام نے لندن میں مقیم ایم کیوایم…
لیجئے صاحب اخبارات کے ذریعے ہمیں یہ خبر ہوئی کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم صاحب گذشتہ چار سال سے چھٹیوں پر ہیں ۔ اب تک تو ہم یہی سمجھ رہے تھے کہ شائد وہ موجود تو ہیں لیکن گوشہ نشین ہوگئے ہیں لیکن معلوم ہوا کہ یہاں تو معاملہ کچھ اور ہے…
محسن اعظمﷺکے احسانات پوری نوع انسانی پر ہیں لیکن صنف نازک اس احسان کی خصوصی طو ر پر مرہونِ منت ہے جس کو اس کا حقیقی مقام دلا کر آپ ﷺ نے گویا ایک نئی زندگی عطا کی۔یہ حقیقی مقام کیا تھا؟ آدم اور حوا کی تخلیق کے وقت مرد اور عورت کی اس حیثیت…
کیا اس پر بات کر نی چا ہئیے؟۔۔۔۔۔۔ یہ کون سا نیا واقعہ ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا تو ہوتا رہتا ہے! اسکے خلاف قرار داد غیر اہم ہے۔۔۔۔ ہم ذاتی باتوں کو نہ چھیڑیں تو اچھا ہے۔۔۔ یہ تھے کچھ تبصرے جو اس واقعے پر قلم اٹھا نے سے پہلے سننے کو ملے۔ ایک لمحے کو ان…
25 فروری کی صبح بستر میں ہی خیال آ یا کہ آج تو خواتین واک ہے! اٹھنے میں تیزی دکھائی تو ٹخنا مڑ گیا اور پرانی چوٹ بھی تا زہ ہو گئی فوراً ہمت پست ہونے لگی کہ اس زخمی پائوں کے ساتھ کیا خاک واک ہوگی؟ مگر حوصلے بلند رکھے اور نارمل انداز میں…
ملکوں میں مسائل کا حل فوجی نہیں سیاسی ہوتا ہے. برطانیہ میں آئرلینڈ والے سو سال تک بندوق سے حل ڈھونڈتے رہے لیکن بلاآخر مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ہوا اور انہوں نے ہتھیار رکھ دیے مذاکرات کیے اور اپنی بات منوالی. بلوچستان کا مسئلہ بھی جو کہ بہت ہی پیچیدہ ہے سیاسی ڈائیلا…