میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، میرے قائد

اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر دورد بھیجتے ہیں ۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہوتم بھی ان پر درود و سلام بھیجو۔ سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی        سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی سلام اس پر کہ اسرارِ محبت جس نے سمجھائے  …

کیا ہم ناموس رسالت کے علمبردار ہیں

’’اللہم صل علی محمد بعد دخلقہ وزنۃعرشہ ورضا نفسہ ومداد کلمات‘‘ الحمد ﷲکہ ہم اس رحمت عالم آقاﷺ امت میں سے ہیں جن کی شان خود مالک کائنات نے ورفعنا لک ذکرک کہہ کر اتنی اونچی کر دی کہ اس کے اوپر کوئی ذکر ہے تو وہ خود مالک کا ئنات کا ہے ۔آپ ﷺ…

بوتل کا جن

با ت نہ نئی تھی نہ بظاہر بڑی! لیکن نہ جانے کیوں اسلم صاحب کی سوئی اٹک کر رہ گئی تھی. آفس سے آکر فریش ہونے کے بعد کھانے کی میز پربیٹھتے ہی انہوں نے ٹی وی ریموٹ اٹھالیا. یہ روز کا معمول تھا ہر لقمے پر چینل بدلنا! کچھ عادت سی ہوگئی ہے. لیکن…

معاشرتی اقدار کا زوال

سارے مہمانوں کی نظریں دروازے پر لگے لگے تھک گئیں، دلہن آنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی. آج ولیمے کی تقریب ہے اور سارا ہال مہمانوں سے بھر چکا ھے اور سٹیج تھا کہ بن دلہن کے سونا پڑا تھا. خاصی تاخیر کے بعد جب دلہن اسٹیج پر آئیں تو میں نے انکی…

حسین آج بھی تنہا دکھائی دیتا ہے!!!!!!!

آزادی ،حریت ،خود داری، عزت نفس، خود مختاری، قومی حمیت —بھلا کیسے دبایا اور کچلا جا سکتا ہے ان جذبوں کو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟امام حسین کی شکل میں حقیقتاً امت کی خود داری، حریت اور عزت نفس کی مرتکز ہوگئی تھی سانحہ کربلا اور  خون شہیدان آج بھر پور پیغام دے رہا ہے کہ فرد واحد کے ہاتھوں…

ایمان بالغیب

’’ہدایت ہے اُن پرہیزگار لوگوں کے لیے جو غیب پر ایمان لاتے ہیں‘‘(البقرۃ ۲۔۳) یہ مومنین کے ایمان کی نشانی ہے کہ وہ اپنے رب پر بغیر دیکھے ایمان لاتے ہیں۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ انسان اللہ پر اس کی تمام صفتوں کے ساتھ ایمان لائے،اس کے فرشتوں پر ایمان لائے جو اس نے…

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ

عبداللہ شاہ غازی ؒ کا عرس ہر سال20 سے22 ذوا لحج کو سالوں سال سے منایا جا تا آرہا ہے ان کا مقبرا کراچی کے ساحل سمندر کلفٹن میں واقع ہے۔ ان کے بھائی سید مصری شاہ کا مقبرا بھی تھوڑے فاصلے پر ساحل سمندر کے قریب میں واقع ہے۔ عبداللہ شاہ غازی کا مقبرا…

لبیک اللھم لبیک

میں بھی دیوانہ وار کہہ رہی ہوں “لبیک اللھم لبیک” حاضری کا شعور نہ ہوتے ہوئے بھی زباں پر ایک ہی ورد ہے حاضری کا ورد، جو نہ میرے شعو ر کا حصہ ہے نہ لاشعور کا. برسہا برس سے یہ لبیک کی آوازیں ہیں اس موسم میں اندر سے بھی اور باہر سے بھی.…

یہ عذاب کیسے ٹلیں گے

وطن عزیز پاکستان طرح طرح کی آزمایشوں میں گھرا ہوا ہے۔ایک طرف قدرتی آفات ہیں، سیلاب سے ہونے والی تباہی ہے۔ سندھ کے عوام الناس چاروں طرف پانی میں گھِرے ہوئے ہیں، گھراجڑ چکے ہیں اور امداد کے راستے مسدود ہیں۔ پنجاب (اور خصوصاً لاہور) ڈینگی کے حملے کی زد میں ہے۔ ایک چھوٹے سے…

حج

الَحجّ اَشًھرُ، مَعُلُومَات۔ حج کے مہینے مقرر ہیں ۔ اس لئے جو شخص ان میں حج کرے وہ اپنی بیوی سے میل ملاک کرنے، گناہ کرنے اور لڑائی جھگڑے سے بچتا رہے۔ تم جو نیکی کروگے اس سے اللہ تعالیٰ با خبر ہے اوراپنے ساتھ سفر خرچ لے لیا کرو سب سے بہتر توشہ اللہ…

حیا اور مسلمان مرد

ہر  دین کا ایک خا ص خلق ہوتاہے اور اسلام کا خلق حیا ہے ‘‘فرمان نبویؐ  (موطا امام ما لک ) حیا ایک خاص فطری وصف ہے ۔جو انسان کے اندر  بہت سی خو بیو ں کو پروان چڑھا تا ہے۔ مثلاً عفت و پا کبا زی، گنا ہوں سے بچنا، اللہ کی نافرمانیوں پر…

ریلیف کیمپ کے کارکنان کے نام

حضر ت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم  ؐ نے فرمایا  ” جو اپنے مسلمان بھائی کی حاجت پوری کرنے کے لیئے چل پڑا  اللہ تعالیٰ اس کے ہر قدم کے بدلے میں 70 نیکیاں لکھتے ہیں اور 70خطائیں مٹادیتے ہیں یہ سلسلہ اسوقت تک جاری رہتا ہے جب تک وہ اس کام…

تم حسینی قبیلے کی توقیر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! 16 ستمبر عافیہ ڈے

ٹھیک تو کہا ہے کہنے والے نے کہ ” جب نامراد موسموں کی بے توقیر ہوائیں چلتی ہیں تو ٹڈی دل کا پہلا حملہ “حمیت” کے کھیتوں  پر ہوتا ہے پھر ایک وبا پھوٹتی ہے جس کے زیر اثر رائے ساز لکھاری اور دانشور باور کرانے لگتے ہیں کہ محکوم لوگوں کو اہل جبر کی…

قرآن کا معجزہ

معجزے کا لفظ عجز سے نکلا ہے۔ معجزہ دراصل ایسی خلاف عقل اور خلاف واقعہ بات کو کہا جاتا ہے کہ انسانی عقل جس کی کوئی توجیہہ پیش کرنے سے عاجزآجائے۔ یہ چیز معجزہ کہلاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام کو معجزے عطا کئے تاکہ ان کے ذریعے گمراہ لوگوں کو راہ راست پر…

حیا

اسلام دین فطرت ہے، اﷲ نے مرد عورت دونوں کو پیدا کر کے معاشرے میں ان کو الگ الگ دائرہ کار دیا ہے کہ جس میں وہ اپنی ذمہ داریاں کماحقہ انجام دے کر اﷲ کے یہاں اجر و ثواب پا سکیں. ارشاد ربانی ہے: جس چیز میں اﷲ نے ایک کو دوسرے پر تر…

حجاب ہمارا فخر وامتیاز

حجاب امت مسلمہ کا وہ شعار، مسلم خواتین کا وہ فخرو امتیاز جو اسلامی معاشرے کو پا کیزگی عطا کرنے کا ایک ذریعہ تھا ( اور ہے ). استعمارکی سالہاسال کی سا زشوں کے نتیجے میں آج بھرپور حملوں کی زد میں ہے. مسلم دنیا کو پاکیزی سے ہٹا کر بےحیائی کی دلدل میں دھکیلنا…

میرا زیور، میرا ہتھیار!

ہاں! مجھے یاد آگیا وہ یکم ستمبر ہی کی صبح تھی، جب ہم چاروں بہن بھائی سوکر اٹھے تو پتہ چلا کہ امّی اور ابّاجان واپس آچکے ہیں. ہم سب خوشی سے کھل اٹھے! امّی چار ماہ پہلے ہمارے دو چھوٹے بھائیوں کے ہمراہ نائجیریا گئی ہوئی تھیں جہاں ابّاجان ملازمت کے سلسلے میں مقیم…

عید کیسے مکمل ہوگی؟

آج عید الفطر کا دن ہے۔تمام عالم اسلام اس وقت خوشی منا رہا ہے۔عید دراصل اللہ کی طرف سے اپنے بندوں کے لئے ایک تحفہ(GIFT)ہے۔لیکن ٹھریئے ۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ تحفہ کس لئے عطا کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ کو ایسی کونسی ادا بھاگئی کہ اس نے بندوں کو اس انعام سے نوازا؟جواب ہے…

جشن عید الفطر مسلمانوں کی شوکت کا مظہر

کس قدر قابل مبارکباد ہیں آپ کہ اللہ نے آپکو نیکیوں کا موسم بہار عطا فرمایا. جس ایمانی کیفیت اور احتساب کے ساتھ آپ نے رمضان کے مبارک شب و روز بسر کئے اس نے آپ کے اندر ضرور ایک نیا انسان پیدا کیا ہوگا، آپکی عبادت و ریاضت سے گیارہ مہینے کی کثافتیں دھل…

رمضان کا آخری عشرہ

عشرہ صفائی: ہمارے ہاں ایک اور اہم اور غلط روایت ہے کہ آخری عشرہ عبادت کی بجائے گھر کی صفائیوں اور دھلائیوں کا عشرہ بن جاتا ہے. خواتین تمام کپڑے، فرش، ٹیبل اور صوفہ کور اور دیگر اشیاء کی دھلائی عید سے قبل (ظاہر ہے آخری عشرے میں) کرتی ہیں اور اس میں خوب محنت کی…