فون پر آج انکی گفتگو کا موضوع رمضان کی تیاری تھی میری قریبی عزیزہ ہیں بیمار بھی رہتی ہیں وہ فکرمند تھیں کہ رمضان بس قریب ہی آگیا ہے اور رمضان کی تیاری نہیں کر پا رہی ہیں، بیرون ملک سے بیٹی آگئی ہے لہذا گھر کے معمولات خاصے ڈسٹرب ہیں۔۔۔ میں نے جاننا چاہا…
کراچی ایک بار پھر لہو لہان ہے۔ زخم خوردہ کراچی جس کا پرانا زخم مندمل ہی نہیں ہو پاتا کہ پھر ایک نیا زخم لگا دیا جا تا ہے۔ کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر تھا۔ اب دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا شہر ہے۔ کبھی جس کی راتیں جاگا کرتی اور شہری…
سال کا گرم ترین مہینہ مئی!اس میں کسی تقریب کا انعقاد اور وہ بھی دن کے اوقات میں کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیںکہلاتا !ہاں مگر دن کی طوالت کے باعث کام کے لیے وافر وقت مل جاتا ہے۔ شاید اسی لیے امتحانات اور اب انتخابات کے لیے بھی کیلنڈر کا یہ ہی حصہ پسندیدہ ٹھہرتا ہے!…
کمپیوٹر کی خرابی، بدلتے موسم میں کپڑوں کی ضرورت اور سب سے بڑھ کر سلائی کرنے والی خاتون کی محلے سے منتقلی نے اپنے ہنر کی طرف رجوع کرنے پر مجبور کردیا۔ جی ہاں سلائی! کپڑوں کی کٹنگ کے بعد سلائی مشین کا رخ کیا تو معلوم ہوا کہ چلنے سے انکاری ہے۔ سارے اٹکل…
( ایک ماں کے نام جس نے جس نے ممتا پر ملازمت کو ترجیح دی اور بچی کو خود سے جدا کر دیا ) دس ماہ کی وہ بچی جو ماں سے جدا کر دی گئی تھی۔ اس کے اعصاب پر سوار ہو کر رہ گئی تھی۔ کاش وہ یہ خبر نہ سنتی یا آنکھوں…
ایک ڈری سہمی چڑیا جیسی لڑکی اورایک خبیث، بد باطن مرد جو اس کی بہن کا شوہر ہے اور اس چڑیا سی لڑکی کو ہر وقت جھپٹنے کے لیے تیار ہے۔ ایک بے وقوف بیوی جو اپنے شوہر کی چالاکیوں سے واقف ہے یا نا واقف؟ ایک ماں جو نہ جانے کن اندیشوں میں مبتلا…
کیا مشکل ہے کبھی کسی کو بھوک لگی ہے، کبھی دروازے پر کوئی، کبھی ٹیلی فون بج رہا ہوتا ہے۔ کیا میں صرف اسی لئے زندہ ہوں کہ سارے گھر کے کام کرتی رہوں۔ حفصہ خود کو اکثر کوستی رہتی تھی۔ وہ دن بدن اکتا تی جارہی تھی، تھکاوٹ اس کے چہرے پر عیاں رہتئ…
ہر واقعے، یا حادثے میں مختلف افراد پر پڑنے والے اثرات بھی جدا ہوتے ہیں اور ردّ عمل بھی الگ کرتے ہیں! کچھ کی بھوک اڑ جاتی ہے کچھ کی بھوک ٹینشن میں بڑھ جاتی ہے، کسی کی نیند اڑجاتی ہے تو کسی پر سکینت طاری ہوجاتی ہے! کوئی قنوطیت کا شکار ہوجاتا ہے تو…
تو پھر کیا سو چا آپ نے جمیلہ بیگم نے اخبا ر بینی میں مصروف اپنے شو ہر سے کہا بھئی کس با رے میں، غائب دما غی سے جوا ب آیا افوہ میں تو آپ کے اس شغل سے تنگ آ گئی ہو ں ،اس اخبا ر بینی نے تو آپ کو دنیا و…
فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد مسلمانوں میں ایک اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے، پاکستان کے ارکان ِ پارلیمنٹ نے بھی اس حوالے ایک ریلی نکالی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے بھی اس…