کسی ملک میں جب جمہوری نظام رائج ہو تو وہاں عوام کو کسی بھی معاملے پراحتجاج کرنے کا جمہوری حق حاصل ہوتا ہے۔ خواہ مہنگائی کا مسئلہ ہو، حکومتی پالیسیاں ہوں، یا کوئی اور معاملہ یہ عوام کا بنیادی جمہوری حق ہے کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ اگر کبھی ایسا معاملہ پیش آجائے کہ…
گذشتہ روز بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں تین مختلف دھماکوں میں تادم تحریر81افراد جاں بحق اور مجموعی طور سے دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ہماری نظر میں گذشتہ پانچ سالوں ہونے والی وارداتوں میں سے سب سے بڑی واردات ہے۔ یوں تو گذشتہ دس…
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جب دہری شہریت والے اسمبلی ارکان کے خلاف کارروائی شروع کی تو اس وقت متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اس پر بہت زیادہ واویلا مچایا تھا۔ اور گذشتہ ہفتے ان کے 6ارکان کے نا اہل ہونے کے بعد عقدہ کھلا کہ ان کے شور مچانے کی وجہ…
جماعت اسلامی قیام پاکستان سے پہلے قائم ہوئی تھی۔ جماعت اسلامی کے قائم ہوتے ہیں اس پر اعتراضات اور تنقید کی بوچھاڑ کردی گئی، لوگ جماعت اسلامی پر مختلف اعتراضات کرتے ہوئے مولانا مودودی سے رابطہ کرتے تھے یا براہ راست ان سے ملتے تھے اور پھر جماعت اسلامی کے کارکن بن کر واپس جایا…
لیجیے ملالہ ڈرامہ اب بے نقاب ہوتا جارہا ہے۔ اور اب اس ڈرامے کی تازہ ترین قسط یہ ہے کہ ملالہ کے والد ضیاء الدین کو برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ میں نوکری دی جارہی ہے۔کسی قونصلیٹ میں نوکری کرنا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے اور نہ ہی یہ دنیا میں کوئی ایسا انوکھا واقعہ…
کراچی میں یو ں تو قتل و غارت گری اب معمول کی بات بن گئی ہے ۔ روز کے دس سے پندرہ افراد کا قتل اب اس قدر عام ہوگیا ہے کہ نیوز چینلز کے لیے اب اس میں کوئی کشش نہیں رہ گئی ہے اور اب اتنے افراد کے قتل کی خبریں بلیٹن میں…
جنوں کا نام خرد پڑ گیا ہے، خرد کا جنوں جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے یہ شعر صادق آتا ہے ہمارے پاکستانی میڈیا کے اوپر۔ معاملہ یہ ہے کہ یہ جب چاہیں کس بھی غیر ضروری معاملے کو ضروری بنا کر پیش کردیں اور کسی بھی ضروری معاملے کو پس پشت رکھ…
اس وقت میدان سیاست میں ہندو مسلمانوں کی جنگ ہورہی ہے۔ لوگ پوچھتے ہیں کون فتح یاب ہوگا؟ علم غیب خدا کو ہے لیکن میں ایک مسلمان کی حیثیت سے علی الاعلان کہہ سکتا ہوں کہ اگر ہم قرآن مجید کو اپنا آخری اور قطعی رہبر بنا کر شیوۂ صبر و رضا پہ کاربند ہوں…
اس وقت پورے ملک میں قوم پرستی کی آگ بھڑکائی جارہی ہے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں اس آگ کی تپش کچھ زیادہ ہی ہے۔ ایک بڑا عجیب معاملہ یہ ہے کہ سندھی قوم پرست خود علی الاعلان سندھو دیش کا نعرہ لگائیں، سندھ کو توڑنے کی بات کریں ۔ ان کے جلسوں اور ریلیوں…
پاکستان میں اس وقت نئے صوبوں کا ایک معاملہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ سب سے پہلے یہ معاملہ خیبرپختونخواہ کے نام کی تبدیلی کے بعد ہزارہ برادری کی جانب سے اٹھایا گیا تھا، ان کا موقف تھا کہ سابقہ صوبہ سرحد اور موجودہ خیبر پختونخواہ میں صرف پشتو بولنے والا یا پٹھان ہی نہیں رہتے…