۔۔۔۔ ذرا دھوم دھام سے نکلے

اوربالآخر انتظار کے بعد شاہکار فیصلہ آگیا۔ تعلیمی اداروںمیں موسم گرماکی چھٹیاں ٹال مٹول کے بعدسکولوں کی صوابدید پر چھوڑدیا گیا!! قوم کی شیرازہ بندی! تاریک مستقبل! یہی تو عنوان ہوسکتا ہے وزارت تعلیم کی اجازت کا! تعلیم جو کسی بھی حکومت کی ترجیح نہ تھی۔ مگر یہ جمہوری حکومت آدھا تیتر آدھا بٹیر کی…

لگام

ایمن تھکے تھکے قدموں سے گھر میں داخل ہوئی تو لائونج میں تخت پر امی کو پایا. اس نے چہرے پر بشاشت لانے کی کوشش کی اور ماں کے نزدیک بیٹھ گئی. انہوں نے چونک کر آنکھیں کھولیں اور گائو تکیہ کے سہارے اٹھ بیٹھیں۔ ’’آپ تھک گئیں تھیں تو کمرے میں لیٹ جاتیں۔ آدھی…

ٹوٹ رہا ہے حصا ر

آسمان پر دور تک سرمئی بادل چھائے ہوے تھے. ہلکی ہلکی پھوار نے فضا کو مہکا دیا تھا. مٹّی سے اٹھتی سوندھی سوندھی خوشبو سانسوں کو معطر کررہی تھی ۔ کچّے راستے پر گاڑی ڈگمگا رہی تھی. دونوں طرف لگے ہوئے چیکو کے درختوں کی قطار ماحول کو دلاآویز بنارہی تھی۔ شہر سے دور فارم…

پیمرا … پیمرا

نہ جانے کون سی گھڑی تھی کہ جب اخبار میں ایک اشتہار پر نظریں چپک کر رہ گئیں۔بڑی مشکل سے یعنی مجازی خدا کی پکار پر ہٹیں تو بھی دل ودماغ اس میں اٹک کر رہ گئے۔اشتہار کیا تھا دعوت نامہ تھا کہ آ بیل مجھے مار ۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام کو…

کراچی… نیم جاں

شہر کی معروف شاہراہ سے گذرتے ہوئے چوراہوں پر تبدیلی کا عمل نگاہوں نے جذب کیا تو ارد گردکے مناظر دھندلاگئے، پلک جھپکتے میں دماغ سے غم وغصہ کا ردعمل اعضاء پر چھا گیا۔ضبط کے باوجود بے بسی، بے نام اداسی نے آلیا۔ پارک کا انہدام، رہائشی اور تجارتی عمارتوں کی تعمیر۔۔۔ تبدیلی کا یہ…

جشن ِ سالِ نو

تین معصوم کلیاں اور کچل دی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یقین نہیں آیا ناں کہ۔۔۔۔۔۔۔اور واقعتا پائوں تلے کچل ڈالی گئیں!!! اف اتنی سنگ دلی، شقی القلبی! وحشت وتشدد کی انتہا! آہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سالِ نو کی آمد پر جشن کیاہوا؟ غارتگری کا سامان ہوا۔ مگر ذرائع ابلاغ نے اس سنسنی خیز خبر کو چھپایا۔ دبیز پردے ڈالے رکھے۔ بریکنگ نیوز…

تصویر

بظاہر ایک جیسی نظر آنے والی تصاویر میں فرق تلاش کرنا صرف بچوں کی دلچسپ  سرگرمی نہیں ہے بلکہ بڑوں، اور بزرگوں میں بھی یکساں مقبول ہے۔ خاکے میں دی گئی شکلوں کے سر پر ٹوپی، ہاتھ میں گاجر اور پائوں میں جوتے کا فرق بآسانی ڈھونڈ لیا جاتا ہے مگر کاسئہ سر میں مغز…

یادداشت

آج کل میڈیا کی بریکنگ خبر کی دوڑ کے با عث ہر گذرتے لمحے جدید کو قدیم اور قدیم کو آنکھ سے اوجھل کردیتی ہے۔ بہرحال یادداشت کا بے ضرر لفظ گذشتہ دنوں ذرائع ابلاغ کے ہاتھوں زبان زد خاص وعام رہا بلکہ بدنام رہا۔ اگرچہ کہ معاملہ حساس قومی نوعیت سے زیادہ عدالت میں…

سقوط ڈھاکہ اور بنگلہ دیش کا قیام

سولہ دسمبر انیس سواکہترء کا دن پلٹن میدان میں ہتھیار ڈالنے کی منظرکشی نے ہمارے جسد ملی کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو بھی دونیم کردیا. صرف چوبیس سال کے قلیل عرصے میں دو قومی نظریہ، مشترکہ جدوجہد اورتاریخ اور وراثت کے امین ایک دوسرے سے برسرپیکار ہوگئے. یہ منظر…

آزمودن جہل است

پاک بھارت تعلقات

مسلم دنیا کی پہلی وزیر خارجہ کی تقرری پاکستانی قوم کے لئے جہاں باعث افتخار ہے وہیں حکومت پاکستان کا ہمیشہ کا آزمائے ہوئے ناقابل اعتبار ہمسایہ ہندوستان کو پسندیدہ ترین قوم قرار دینا اہل وطن کے لیے مایوس کن اور اشتعال انگیز ہے۔ تاریخ کا سبق ہے کہ تاریخ سے کوئی سبق نہیں لیا…