حضر ت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم ؐ نے فرمایا ” جو اپنے مسلمان بھائی کی حاجت پوری کرنے کے لیئے چل پڑا اللہ تعالیٰ اس کے ہر قدم کے بدلے میں 70 نیکیاں لکھتے ہیں اور 70خطائیں مٹادیتے ہیں یہ سلسلہ اسوقت تک جاری رہتا ہے جب تک وہ اس کام…
ٹھیک تو کہا ہے کہنے والے نے کہ ” جب نامراد موسموں کی بے توقیر ہوائیں چلتی ہیں تو ٹڈی دل کا پہلا حملہ “حمیت” کے کھیتوں پر ہوتا ہے پھر ایک وبا پھوٹتی ہے جس کے زیر اثر رائے ساز لکھاری اور دانشور باور کرانے لگتے ہیں کہ محکوم لوگوں کو اہل جبر کی…
2001 میں 11/9 کو جب امریکہ کے تجارتی مرکز ٹوئن ٹاور پر نیویارک میں حملہ ہوا تو کسی کے وہم و گمان میں نہ تھا کہ یہ تاریخ دانوں کی سیاسی لغت میں ایک “اصطلاح ” کا روپ دھار لیگی اور یہ اصطلاح دنیا میں ایک نئی جنگ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگی جسکا حدف…
کس قدر قابل مبارکباد ہیں آپ کہ اللہ نے آپکو نیکیوں کا موسم بہار عطا فرمایا. جس ایمانی کیفیت اور احتساب کے ساتھ آپ نے رمضان کے مبارک شب و روز بسر کئے اس نے آپ کے اندر ضرور ایک نیا انسان پیدا کیا ہوگا، آپکی عبادت و ریاضت سے گیارہ مہینے کی کثافتیں دھل…
سورۃالقدر میں جس رات کا ذکر ہے اس رات نے درحقیقت پوری کائنات کو خوشی اور سرشاری سے ہمکنار کیا ہے۔ یہ عرش و زمیں کے باہمی اتصال کی کتنی خوبصورت اور حیرت انگیز رات تھی، ایسی رات جسکا اس زمین اور آسمان نے آج تک مشاہدہ نہ کیا تھا۔ انسانی فہم و ادراک جتنا بھی…
آج 64 برس گزرنے کے بعد بھی اس لمحے کی یاد ہوا کے اس معطر جھونکے کی مانند ہی تو ہے نا، جب رمضان کی ستائیسویں شب کو اللہ تعالٰی کی رحمت بے پایاں جوش میں تھی عرش تا فرش خشکی اور تری میں لا الہ الااللہ کے نغمے کی جاں فزا گونج تھی، لاکھوں…
بہار کا موسم آتے ہی چمن میں روح پرور ہوائیں چلنے لگتی ہیں اور سب کچھ سرسبزوشاداب ہوجاتا ہے۔ لیجئیے نیکیوں کا موسم بہار آپ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے جب رحمتوں کی گھٹائیں جھوم جھوم کر برستی ہیں، جب انسان کے رگوں میں تازہ لہو کی گردش سے سوئی ہوئی امنگیں جاگ…
فون پر آج انکی گفتگو کا موضوع رمضان کی تیاری تھی میری قریبی عزیزہ ہیں بیمار بھی رہتی ہیں وہ فکرمند تھیں کہ رمضان بس قریب ہی آگیا ہے اور رمضان کی تیاری نہیں کر پا رہی ہیں، بیرون ملک سے بیٹی آگئی ہے لہذا گھر کے معمولات خاصے ڈسٹرب ہیں۔۔۔۔۔۔! میں نے جاننا چاہا…
ٹی وی اسکرین جس تواترسے یہ مناظر دکھارہا تھا وہ آہ وبکا اور چیخ وپکارکہ گویا گھمسان کا رن پڑاہے۔ یا یہ کسی فلم کے مناظرہیں؟ ان مصنوعی مناظرکو فلم کے لیے عکسبند کرنے میں کتنا کثیر سرمایہ اور وقت درکارہوتا لیکن یکے بعد دیگرے گزرنے والے یہ ناقابل یقین مناظر کراچی کی گنجان آبادایک…
مشہور مقولہ ہے کہ جب روم جل رہا تھا تو نیرو بانسری بجا نے میں مصروف تھا اور واقعی ہر دور کے نیرو کے پاس اپنی اپنی بانسری ہوتی ہے اور بانسری کا یہ شغل انہیں جلتے درو دیوار کب دیکھنے دیتا ہے. یہ نیرو اپنی دلچسپیوں کی بانسری کے سروں میں ایسے منہمک ہیں…